Saturday, October 5, 2024
Homeپاکستانڈیرہ غازیخان:ایک ماہ جیل کاٹنے کے بعد صحافیوں شیر افگن بزدار اور...

ڈیرہ غازیخان:ایک ماہ جیل کاٹنے کے بعد صحافیوں شیر افگن بزدار اور مصطفی لاشاری کو رہا کردیا گیا

ڈیرہ غازیخان:ایک ماہ جیل کاٹنے کے بعد صحافیوں شیر افگن بزدار اور مصطفی لاشاری کو رہا کردیا گیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈیرہ غازیخان پریس کلب کے صدر شیر افگن بزدار اور انجمن صحافیان کے صدر مصطفی لاشاری کو آج رہا کردیا گیا.دونوں صحافی ایک ماہ سے جیل میں بند تھے.

پاکستان میں صحافیوں کے حقوق پر کام کرنیوالی تنظیم “فریڈم نیٹ ورک”نے بھی صحافیوں کی رہائی کےلئے آواز بلند کی تھی

گزشتہ رات ساڑھے دس بجے ڈیرہ غازیخان پریس کلب کو ضلعی انتظامیہ نے تالے لگا سیل کردیا تھا جو تاحال بند ہے.ضلعی انتطامیہ کے اس قدام کے خلاف “فریڈم نیٹ ورک ” نے کہا تھا کہ ڈیرہ غازیخان کے کمشنر کے حکم پر انتظامیہ نے مقامی پریس کلب کو بند کردیا ہے۔ اس حکم سے مقامی آبادی کے لوگ اپنے مسائل حکومتی اداروں اور اہلکاروں تک نہیں پہنچاسکیں گے۔انہوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے فوری مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا یہ عوامی سہولت دوبارہ کھولی جائے.

تونسہ پریس کلب کے سابق صدر عظمت بزدار نے فیس بک پر پوسٹ کی کہ سابق وزیراعلی پنجاب اور موجودہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے صدر پریس کلب ڈیرہ غازی خان شیر افگن بزدار کو پچاس لاکھ کا چیک اس عمارت کے لئے ہی دیا تھا جسے آج غیر قانونی قرار دیکر رات گئے سیل کردیا گیا .

ڈیرہ غازیخان پریس کلب کے‌صدر اور بول نیوز ٹی وی چینل کے صحافی شیر افگن بزدار اور روزنامہ اوصاف کے رپورٹر اور انجمن صحافیاں کے صدر غلام مصطفی لاشاری کو 7 مئی کو حراست میں لیا گیا تھا۔ڈیرہ غازیخان کے‌صحافیوں کو ڈیرہ غازی خان پریس کلب میں اپوزیشن پارٹی تحریک انصاف کی پریس کانفرنس کے دوران پولیس کے چھاپے پر اعتراض کیا تھا.جس کی وجہ سے انہیں گرفتار کرلیا گیا.

صحافیوں کے تحفظ کی عالمی تنظیم “رپورٹرز وِدآؤٹ بارڈرز ” نےڈیرہ غازیخان کے صحافیوں شیر افگن بزدار اور مصطفی لاشاری کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا.انہوں نے کہا تھا کہ پولیس کی مداخلت کے خلاف احتجاج کرنے پر ان دو صحافیوں کو جیل میں ڈالنا ناقابل قبول ہے۔یہ واضح طور پر انتقامی کارروائی ہے.ہم دونوں صحافیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں اور پولیس سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ پریس کلب کی سرگرمیوں میں مداخلت نہ کرے۔

جبکہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) نے بھی 16 ایم پی او کے تحت ڈیرہ‌غازیخان کے صحافیوں کی گرفتاریوں کی مذمت کی تھی اور انہیں فوری رہا کرنےکا مطالبہ کیا تھا۔ اپنی پریس ریلیز میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس پی ایف یو جے نے پنجاب پولیس کے ہاتھوں 16 ایم پی او کے تحت صحافیوں شیر افگن بزدار اور مصطفیٰ لاشاری کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کی ہے۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments