Tuesday, October 15, 2024
Homeالیکشن 2024کسی نے پاکستان کے خلاف ہتھیار اٹھایا تومنہ توڑ جواب دیا جائے

کسی نے پاکستان کے خلاف ہتھیار اٹھایا تومنہ توڑ جواب دیا جائے

کسی نے پاکستان کے خلاف ہتھیار اٹھایا تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا،بلاول بھٹو

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےلیاقت باغ راولپنڈی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو نفرت اور تقسیم کی سیاست سے بچانا ہے تو شیر نہیں تیر پر مہر لگانی ہے جبکہ چوتھی بار وزیراعظم بننے کا خواب دیکھنے والے غلط فہمی میں ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ’میں اسی شہر میں موجود ہوں جہاں ذوالفقار علی بھٹو کو شہید کیا گیا، میں اسی شہر میں ہوں جہاں بےنظیر بھٹو نے اپنی آخری تقریر کی تھی‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ہمارا ملک آج سخت مشکلات میں ہے، ملک آج ایک بار پھر خطرے میں ہے، ہمارا معاشی معاہدہ عوام کو اپنا کھویا ہوا مقام دلائے گا، ہمارا معاشی معاہدہ عوام کو روٹی، کپڑا اور مکان دلائے گا، ہم ملک کو متحد کرکے ترقی یافتہ بنائیں گے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ملک کو صرف اور صرف پیپلز پارٹی چلا سکتی ہے، صرف پیپلز پارٹی سب کو ساتھ لے کر چل سکتی ہے، پیپلز پارٹی تقسیم کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کردے گی، نفرت کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے ختم کر دیں گے، دہشت گرد ایک بار پھر سر اٹھا رہے ہیں، کسی نے پاکستان کے خلاف ہتھیار اٹھایا تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا‘۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ’طاقت کا اصل سرچشمہ عوام ہیں، اپنا ووٹ ضائع نہ کریں، تیر پر مہر لگائیں، ملک کو نفرت اور تقسیم کی سیاست سے بچانا ہے تو شیر نہیں تیر پر مہر لگانی ہے، ہم مقابلہ کرنا جانتے ہیں، چوتھی بار وزیراعظم بننے کا خواب دیکھنے والے غلط فہمی میں ہیں جبکہ بانی پی ٹی آئی اب کسی صورت وزیراعظم نہیں بنیں گے‘۔

انہوں نے کہا کہ آپ کو ووٹ کی طاقت سے چوتھی بار کی سازش کو ناکام بنانا ہے، عوام کسی کو چوتھی بار وزیر اعظم بنتے نہیں دیکھنا چاہتے۔

ان کا کہنا تھا کہ نفرت اور تقسیم کی سیاست سے ملک میں بحران پیدا کیا گیا، (ن) لیگ کے نظریاتی کارکنان کو سمجھائیں یہ ماضی کی (ن) لیگ نہیں رہی، اگر یہ چوتھی بار وزیراعظم بنے تو ملک میں کوئی بہتری نہیں آئے گی’۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments