Wednesday, December 11, 2024
Homeکھیلکرکٹکاکس بازار:بنگلہ دیش ویمن انڈر 19 کی پاکستان ویمن انڈر 19 کو...

کاکس بازار:بنگلہ دیش ویمن انڈر 19 کی پاکستان ویمن انڈر 19 کو شکست

Published on

کاکس بازار:بنگلہ دیش ویمن انڈر 19کی پاکستان ویمن انڈر 19 کو 36 رنز سے شکست.

کاکس بازار، 27 جنوری 2024: بنگلہ دیش ویمن انڈر 19 نے ہفتہ کو شیخ کمال انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ویمنز انڈر 19 سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان ویمن انڈر 19 کو 36 رنز سے شکست دے دی۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان کی یہ پہلی شکست تھی کیونکہ 25 جنوری کو سری لنکا کے خلاف ٹورنامنٹ میں اس کا پہلا میچ بارش کی وجہ سے ایک گیند پھینکے بغیر ہی ختم ہو گیا تھا۔

بنگلہ دیش ویمن انڈر 19 نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ انوشہ ناصرنے ابتدائی اوورز میں صرف چھ رنز پر ایوا خاتون کو بولڈ کردیا۔
ویمنز انڈر19کرکٹ، بنگلہ دیش کی پاکستان کو شکست
وکٹ کیپر بلے باز سمایا سبورنا اور اربن تانی نے دوسری وکٹ کے لیے 42 رنز کی شراکت قائم کی، یہاں تک کہ پاکستان کی کپتان ماہنور آفتاب نے آؤٹ کر کے ان کی شراکت کا اختتام کر دیا.

کپتان سمیعہ اختر کے بلے نے 33 بالز پر 24 رنز بنائے جس میں چار چوکے بھی شامل تھے۔ انوشا نے آخری اوور میں اختر کو آؤٹ کردیا ٹیم 20 اوورز میں صرف 136-4 کا مجموعی سکور بنا سکی،

انوشا نے دو جبکہ ماہم اور ماہنور نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں پاکستان ویمن انڈر 19 کی ٹیم 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز ہی بنا سکی۔ ایمن فاطمہ نے 39بالز پر 43 رنز بنائے، جس میں قابل ذکر تعداد پانچ چوکوں کی تھی
سمیعہ افسر نے تین چوکوں کی مدد سے 25بالز پر 30 اور کومل خان نے دو چوکوں سمیت 14بالز پر 12 رنز بنائے۔

نائب کپتان لائبہ ناصر نے 12 گیندوں پر 10 رنز بنائے جس میں ایک چوکا بھی شامل ہے۔

عافیہ عاصمہ ایرا نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ فاریہ اختر اور خان نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

ماہنور آفتاب کی قیادت والی ٹیم اب اپنے اگلے میچ میں سری لنکا ویمن انڈر 19 کا مقابلہ کرے گی، جو 30 جنوری 2024 کو کھیلا جائےگا۔

Latest articles

شاہین آفریدی نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں اہم سنگ میل عبور کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی...

جارج لنڈے کی بدولت، جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 11 رنز سے ہرا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جارج لنڈے نے 48 رنز کی تیز رفتار...

جنوبی افریقہ کا پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق منگل کو کنگس میڈ میں پاکستان کے خلاف...

محمد سراج، ٹریوس ہیڈ کو دوسرے ٹیسٹ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ عائد

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہندوستانی تیز گیند باز محمد سراج اور آسٹریلیا...

More like this