Monday, October 7, 2024
Homeکھیلکرکٹبین اسٹوکس کا پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل فٹنس پر...

بین اسٹوکس کا پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل فٹنس پر تبادلہ خیال

بین اسٹوکس کا پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل فٹنس پر تبادلہ خیال

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے ہفتے کے روز ملتان میں برطانوی صحافیوں سے گفتگو میں پہلے ٹیسٹ سے قبل اپنے فٹنس پلان پر روشنی ڈالی۔

برطانوی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسٹوکس نے پہلے ٹیسٹ میں شرکت نہ کرنے پر مایوسی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے ٹیسٹ کے لیے فٹ ہونے کی بہت کوشش کی لیکن مجھے نہ کھیلنے کا فیصلہ کرنا پڑا انہوں نے کہا کہ میں اپنے آپ کو کھیل کے لئے تیار کرنے کے قابل نہیں تھا۔

اس سے قبل ہفتے کے روز آل راؤنڈر نے ملتان میں تربیتی سیشن کے دوران یہ محسوس کرنے کے بعد آئندہ سیریز کے لیے اپنی عدم دستیابی کا اعلان کیا کہ انہیں ابھی مزید آرام کی ضرورت ہے۔

ہنڈریڈ لیگ میں اسٹوکس کو ہیمسٹرنگ انجری کا سامنا کرنا پڑا تھا اور صحت یاب ہونے کے لیے کافی کوشش کرنے کے باوجود وہ صحت یاب نہیں ہو پائے ہیں۔

کپتان کی غیر موجودگی میں اولی پاپ آئندہ میچ میں اسٹینڈ ان کپتان کے طور پر ٹیم کی قیادت کریں گے۔

اپنی گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے 33 سالہ کرکٹر نے اپنی حالت پر بات کی اور کہا کہ وہ ابھی تیار نہیں ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ میری جسمانی حالت اور مستقبل کے امکانات کو دیکھتے ہوئے، بحالی کے معاملے میں ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے میں اس وقت پوری طرح تیار نہیں ہوں.

غور طلب ہے کہ کپتان نے صرف پہلے میچ کے لیے اپنی دستیابی کی تصدیق کی ہے جو کہ 7 اکتوبر کو ہونا ہے۔

دریں اثنا، انگلینڈ اور شان مسعود کی زیرقیادت ٹیم کے درمیان پہلا ٹیسٹ پیر کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہونے والا ہے۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments