Saturday, October 5, 2024
Homeکھیلکرکٹبنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن پر جرمانہ عائد

بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن پر جرمانہ عائد

بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن پر جرمانہ عائد

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی آل راؤنڈر اور سابق کپتان شکیب الحسن ایک نئی قانونی مشکل میں پھنس گئے ہیں کیونکہ وہ پہلے ہی قتل کے ایک مقدمے میں نامزد ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے اسٹاک کی قیمتوں میں ہیرا پھیری کرنے پر شکیب پر 50 لاکھ ٹکا جرمانہ عائد کیا ہے۔

کمیشن نے کہا کہ شکیب نے اپنے اعمال کے ذریعے سیکیورٹیز ایکٹ کی خلاف ورزی کی جس کی وجہ سے یہ جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ شکیب الحسن اس سے قبل شیخ حسینہ کی حکومت میں رکن پارلیمنٹ رہ چکے ہیں اور عوامی لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ چکے ہیں۔

مزید برآں، 23 اگست کو، شکیب پر ڈھاکہ میں گارمنٹس فیکٹری کے ایک کارکن کے قتل کا الزام لگایا گیا، متاثرہ کے والد نے اس کے خلاف مقامی پولیس اسٹیشن میں قتل کا مقدمہ درج کرایا۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments