
Pakistan Volleyball team reach AVC Challenge Cup quarter-final
اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق ایشین والی بال چیلنج کپ میں پاکستان نے تھائی لینڈ کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ قومی ٹیم کی فتوحات کا نہ تھمنے والا سلسلہ جارہ ہے. پاکستان نے تھائی لینڈ کو 22-25، 14-25 اور 21-25 سے شکست دی .
بحرین میں جاری ایشین والی بال چیلنج کپ میں یہ پاکستان کی گروپ کے دوسرے میچ میں مسلسل دوسری فتح ہے ۔
گروپ میں دونوں میچز جیت کر پاکستان ایشین والی بال چیلنج کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا۔
پاکستان نے دونوں میچز جیت کر پول بی میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ کوارٹر فائنل میں پاکستان ٹیم پول ڈی کی دوسرے نمبر کی ٹیم سے کھیلے گی۔