Saturday, October 5, 2024
Homeکھیلارشد ندیم کا پاکستان واپسی پر تاریخی استقبال

ارشد ندیم کا پاکستان واپسی پر تاریخی استقبال

ارشد ندیم کا پاکستان واپسی پر تاریخی استقبال

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق سٹار جیولین تھرو ارشد ندیم کا 2024 پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد پاکستان واپسی پر تاریخی استقبال کیا گیا۔

ارشد ہفتے کی شب لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترے جہاں سرکاری اہلکاروں کے ساتھ ساتھ ہزاروں مداحوں نے قومی ہیرو کا استقبال کیا۔

لاہور ائیر پورٹ پر شائقین نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور انوکھے انداز میں چیمپیئن کا استقبال کیا کیونکہ میاں چنوں سے تعلق رکھنے والے ارشد پنڈال میں کافی ہجوم کی وجہ سے بمشکل چل سکے۔

ارشد کے گاؤں کے 100 کے قریب رشتہ دار یا قریبی دوست ان کے اہل خانہ کے ساتھ ، جنہیں پنجاب کے وزیر کھیل ملک فیصل نے مدعو کیا تھ ائیرپورٹ پر اس لیجنڈ کا استقبال کرنے کے لیے موجود تھے جس کے وہ مستحق تھے۔

اپنی تاریخی واپسی پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ارشد نے کہا کہ وہ اولمپکس کے دوران اپنی شاندار کامیابی پر “اللہ کے شکر گزار ہیں” انہوں نے قوم کی طرف سے دی جانے والی عزت و تکریم کا بھی شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ والدین اور قوم کی دعاؤں کی وجہ سے اللہ نے مجھے اس مقام تک پہنچایا۔

دیکھیں:

اس کامیابی کے پیچھے ایک طویل سفر ہے۔

ایک سوال کے جواب میں قومی ہیرو نے انہیں سہولیات فراہم کرنے پر حکومت، سپورٹس بورڈ پنجاب اور دیگر کی تعریف کی۔

ارشد اپنی دوسری کوشش میں 92.97 میٹر کی تھرو کے ساتھ انفرادی اولمپک گولڈ جیتنے والے پہلے پاکستانی بن گئے جو ان کے لیے گولڈ میڈل حاصل کرنے کے لیے کافی تھا۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments