ٹی ٹوئینٹی سیریز ،پاکستان کی مسلسل چوتھی شکست

0
57
ٹی ٹوئینٹی سیریز ،پاکستان کی مسلسل چوتھی شکست

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا ٹی ٹوئنٹی آج کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول میں کھیلا گیا ۔نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو بڑا ٹارگٹ دینے میں ناکا م رہا ۔

پاکستان نے 20 اوورز میں 5 وکٹس کے نقصان پر 158 رنز بنائے ۔پاکستانی بیٹنگ لائن میں محمد رضوان نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 63 گیندوں پر 90 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔جبکہ پچھلے تین میچز میں مسلسل نصف سینچریاں اسکور کرنے والے بابر اعظم سیریز کے چوتھے میچ میں ناکام رہے ۔بابر اعظم نے 10 گیندوں پر 19 رنز بنائے جبکہ افتخار احمد نے 10 ، فخر زمان نے 19 اور محمد نواز نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لگاتار تین چھکے لگائے ، نیوزی لینڈ ٹیم نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کو کم سے کم ہدف پر روکنے میں کامیاب رہی ، نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری اور لوکی فرگوسن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایڈم ملن ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

پاکستان کی جانب سے دیے گئے 159 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ ابتدا میں لڑکھڑائی کیونکہ شاہین نے پہلے ہی اوور میں فن ایلن او ر ٹم شیفرٹ کو چلتا کیا ۔ اس کے بعد دوسرے اوور کی چوتھی گیند پر جب نیوزی لینڈ کا اسکو ر20 تھا ،تب نے ول ینگ شاہین آفریدی کی گیند بازی کا شکار ہوتے ہوئے محض چار رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔جسے شائقین کو لگا آج پاکستان کی باؤلنگ کا جادو چھا جائے گا مگر شومئی قسمت کہ ڈیرل مچل اور گلین فلپس شاہینوں کے آگے ایسے ڈٹے کہ 18.1 اوور میں 159 رنز کا ہدف بآسانی حاصل کرلیا ۔ ڈیرل مچل اور گلین فلپس نے نہایت ہی عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بالترتیب 44 گیندوں پر 72 اور 52 گیندوں پر 70 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔


پاکستان کی جانب سے صرف شاہین آفریدی 3 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔جبکہ یہ نیوزی لینڈ کی سیریز میں مسلسل چوتھی فتح ہے اور یوں نیوزی لینڈ سیریز پہلے ہی اپنے نام کر چکا ہے ۔


پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئینٹی سیریز کا پانچواں اور آخری میچ 21 جنوری کو ہیگلے اوور کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا ۔