نوئیڈا: اتوار کو انڈیا کے شہر نوئیڈا میں کرکٹ کھیلتے ہوئے ایک انجینئر پچ پر گر گیا اور دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا، گراؤنڈ سے ایک ویڈیو دکھائی گئی جوکہ کافی وائرل ہوئی ۔
انجینئر وکاس نیگی رن لینے کے لیے پچ کے دوسری طرف بھاگے لیکن درمیان میں ہی گر گئے۔ انہیں گرتا دیکھ کر وکٹ کیپر اس کی طرف بھاگا جبکہ دیگر کھلاڑی بھی مدد کے لیے دوڑ پڑے۔
اس کے بعد انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں پہنچنے پر ڈاکٹر نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ اس کے بعد پولیس اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے لے گئی اور رپورٹس میں ڈاکٹروں نے موت کی وجہ ہارٹ اٹیک قرار دیا ہے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق وکاس کووڈ کا شکار تھا لیکن وہ صحت مند تھا۔ خود کو فٹ رکھنے کے لیے وہ اکثر نوئیڈا اور دہلی میں کرکٹ کھیلتے تھے۔
ویڈیو دیکھنے کے لیے اس لنک پہ کلک کریں