الرئيسيةکھیلافغانستان نے بھارت کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے...

افغانستان نے بھارت کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 19 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

Published on

spot_img

افغانستان نے بھارت کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 19 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
راشد خان آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے بعد پہلی بار افغانستان کی ٹیم میں واپسی کر رہے ہیں۔ تاہم، تین میچوں کی سیریز کے لیے ان کی دستیابی پر شکوک و شبہات ہیں کیونکہ وہ کمر کی سرجری سے ابھی مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہوئے ہیں۔

ان کی غیر موجودگی میں ابراہیم زدران کو متبادل کپتان نامزد کیا گیا ہے۔ اوپنر ابراہیم زدران نے حال ہی میں ایشیائی ٹیم کو متحدہ عرب امارات کے خلاف 2-1 سے فتح دلائی۔ متحدہ عرب امارات کی سیریز میں ریزرو میں شامل ہونے کے بعد اکرام علی خیل کی ٹیم میں واپسی ہوئی۔ مجیب الرحمان بھی متحدہ عرب امارات میں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت نہ کرنے کے بعد ٹیم میں واپس آ گئےہیں ۔

اسکواڈ: ابراہیم زدران (کپتان)رحمان اللہ گرباز (WK)، اکرام علی خیل (WK)، حضرت اللہ زازئی، رحمت شاہ، نجیب اللہ زدران، محمد نبی، کریم جنت، عظیم اللہ عمرزئی، شرف الدین اشرف، مجیب الرحمان، فضل حق فاروقی، فرید احمد، نوین الحق، نور احمد، محمد سلیم، قیس احمد، گلبدین نائب اور راشد خان۔
یہ سیریز 11 جنوری کو موہالی میں شروع ہوگی۔
شیڈول:
11 جنوری، پہلا T20I، موہالی
14 جنوری، دوسرا T20I، اندور
17 جنوری، تیسرا T20I، بنگلورو

Latest articles

بنگلہ دیش بمقابلہ جنوبی افریقہ: خالد احمد دوسرے ٹیسٹ کے اسکواڈ میں شامل

بنگلہ دیش بمقابلہ جنوبی افریقہ: خالد احمد دوسرے ٹیسٹ کے اسکواڈ میں شامل اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک)...

ڈیوڈ وارنر کے کپتان بننے پر عائد پابندی ختم

ڈیوڈ وارنر کے کپتان بننے پر عائد پابندی ختم اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کرکٹ...

پینٹاگان کی سعودی عرب کو ٹاؤ میزائل کی فروخت کی ڈیل

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزارت دفاع "پینٹاگان" نے سعودی عرب کو "ٹاؤ" میزائل...

اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس 90 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ریکارڈ بنانے کا...

More like this