اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک بحرین کے عیسیٰ ٹاؤن میں اے وی سی چیلنج کپ 2024 کے چوتھے ایڈیشن کے فائنل میں قطر نے پاکستان کو 3-0 کے اسکور سے شکست دی۔
قطر نے تمام سیٹ 25-22، 25-20 اور 25-19 کے اسکور سے جیت کر پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔
پاکستان نے ایشیا اے وی سی چیلنج کپ کے سیمی فائنل میں قازقستان کو 3-0، تھائی لینڈ کو 3-0، ویتنام کو 3-2 اور جنوبی کوریا کو 3-1 سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی تھی ۔
جبکہ قطر نے ٹورنامنٹ میں اپنے چار میں سے تین میچ جیتے اور اپنے پہلے میچ میں جنوبی کوریا کے خلاف 3-2 سے شکست کھائی۔ انہوں نے سیمی فائنل میں انڈونیشیا، چین اور قازقستان کے خلاف بالترتیب 3-0، 3-0 اور 3-1 کے اسکور کے ساتھ اپنے میچ جیتے۔
قطر اور پاکستان اس سے قبل والی بال کے دو کھیل کھیل چکے ہیں اور ان دونوں میں قطر نے پاکستان کو 3-2 اور 3-1 کے اسکور سے آؤٹ کلاس کیا۔
والی بال کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان 47 ویں نمبر پر ہے جبکہ اے وی سی چیلنج کپ 2024 کے فاتحین 21 ویں نمبر پر ہیں۔
یہ قطر کے لیے ایک بڑی جیت ہے کیونکہ پاکستان واحد ٹیم ہے جو اے وی سی چیلنج کپ 2024 میں ناقابل شکست رہی تھی اور قطر نے بھی اپنے ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں جنوبی کوریا کے خلاف شکست کے بعد بہترین واپسی کی تھی .
اے وی سی چیلنج کپ کا آغاز 2018 میں ہوا تھا اور اب تک ٹورنامنٹ کے چار ایڈیشن منعقد ہو چکے ہیں۔ عراق، کرغزستان، تھائی لینڈ اور قطر نے بالترتیب 2018، 2022، 2023 اور 2024 میں ایک ایک ٹائٹل جیتا ہے۔