اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ڈیسک تفصیلات کے مطابق اسپین نے فٹ بال فیڈریشن کی نگرانی کرنے والی ایک نئی کمیٹی کی سربراہی کے لیے قومی ٹیم کے سابق کوچ ویسینٹ ڈیل بوسکی کی خدمات حاصل کی ہیں۔ یہ اقدام فیڈریشن کے سابق صدر لوئس روبیلیز کی بدعنوانی کی تحقیقات میں گرفتار ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔
ہسپانوی حکومت نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ ایک خصوصی کمیٹی اس وقت تک مقرر کی جائے گی جب تک کہ وفاق لوئیس روبیلز کی جگہ انتخابات نہیں کرواتا۔فیڈریشن کے سابق صدر روبیلز کو 3 اپریل کو بدعنوانی کی تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر گرفتار کیا گیا تھا۔
روبیلز نے 2023 میں اسپین کی جانب سے آسٹریلیا میں خواتین کا ورلڈ کپ جیتنے کے بعد جینی ہرموسو کا زبردستی بوسہ لیا تھا . جس پر اسےجبر اور جنسی زیادتی کے لیے ایک علیحدہ مقدمے کا سامنا ہے جس سے وہ انکار کرتے ہیں۔
ڈیل بوسکی نے 2010 میں اسپین کے مردوں کو ورلڈ کپ میں پہلی فتح دلائی اور اس کے بعد 2012 میں یورپی چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کی۔
73 سالہ ڈیل بوسکی نے ریال میڈرڈ میں تین انتظامی عہدوں کے دوران آٹھ ٹرافیاں جیتیں، جن میں 2000 اور 2002 میں دو چیمپئنز لیگ ٹائٹل بھی شامل ہیں۔