ایشین کپ کوارٹر فائنل،تاجکستان اور اردن کے کوچز کا میچ سے قبل اظہارِ خیال
تاجکستان نے اپنے پہلے ٹورنامنٹ میں ہی ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرتے ہوئے گروپ اے میں دوسری پوزیشن حاصل کرکے دنیائے فٹبال کے شائقین کو حیران کردیا
اور پھر انہوں نے متحدہ عرب امارات کو پینلٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی جہاں ان کا مقابلہ آج پاکستانی وقت کے مطابق 4:30 بجے اردن سے ہوگا۔ راؤنڈ آف 16 کے میچ میں، وحدت ہنونوف کے گول کے بعد تاجکستان نے ابتدا میں برتری حاصل کی۔ تاہم آخری لمحات میں خلیفہ الحمادی کے ایک گول نے میچ کو اضافی وقت اور پنالٹیز پر مجبور کر دیا۔
تاجکستان کے ہیڈ کوچ پیٹر سیگرٹ یہ تسلیم کرتے ہیں کہ اردن ایک مضبوط ٹیم ہے تاہم انہیں یقین ہے کہ وہ کوارٹر فائنل بھی جیت سکتے ہیں تاجکستان خود کو ٹورنامنٹ میں انڈر ڈاگ کے طور پر دیکھتا ہے لیکن پھر بھی اسے اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ ہے۔
دوسری جانب اردن کے کوچ حسین عموتا کو بھی اپنی ٹیم کی صلاحیتوں پر پورا بھروسہ ہے ۔حسین عموتا ، جو 1990 کی دہائی میں مراکش کے بین الاقوامی کھلاڑی تھے۔ وہ جون 2023 میں اردن کی قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ بنے اس سے پہلے حسین عموتا نے قطر میں کوچنگ کی۔
اموتا کا خیال ہے کہ ان کی ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہری کرنے کے لیے پرجوش ہے ۔
اموتا نے مزید کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ ان کے آبائی ملک مراکش سمیت تمام عرب ٹیمیں افریقہ کپ آف نیشنز اور ایشین کپ دونوں سے باہر ہو گئیں۔
وہ اس بات پر زور دیتے ہیں کہ اب صرف اردن اور قطر ٹورنامنٹس میں رہ گئے ہیں اور انہیں امید ہے کہ ان کی ٹیم کو عرب شائقین کی حمایت حاصل ہوگی۔ عموتا نے تاجکستان کے خلاف ہونے والے میچ کے بارے میں مزید کہا کہ وہ تاجکستان کو ایک مضبوط اور منظم ٹیم سمجھتے ہیں انہوں نے تسلیم کیا کہ تاجکستان کے خلاف انہیں گزشتہ میچ میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے ذکر کیا کہ تاجکستان کے خلاف ان کا پچھلا میچ 1-1 کی برابری پر ختم ہوا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ایک مشکل کھیل ہوگا۔
اموتا کا خیال ہے کہ مقابلے کیے لیے دونوں ٹیمیں اچھی طرح سے تیار ہیں، لیکن وہ اپنی ٹیم کی تیاریوں اور بلند حوصلے پر پراعتماد ہیں۔
اردن اس سے قبل دو بار ایشین کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ چکا ہے لیکن کبھی بھی سیمی فائنل تک نہیں پہنچا۔
انہوں نے تاجکستان کے خلاف ہونے والے میچ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ، یہ میچ اردن کو ایشین کپ کی تاریخ میں پہلی بار سیمی فائنل تک پہنچا سکتا ہے ۔
وہ میچ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے اپنے کھلاڑیوں کی صلاحیت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ صرف ڈیفنڈرز پر بھروسہ نہ کرتے ہوئے گول کرنے اور ایک ٹیم کے طور پر دفاع کرنے میں کارگر ثابت ہوں گے۔ اموتا نے ذکر کیا کہ نور، ان کے اہم کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں ۔ انہیں امید ہے کہ نور ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔