انڈر 19 ورلڈ کپ، افغانستان نے یوایس اے کو 3وکٹوں سے شکست دے دی
31جنوری (اے پی پی):آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں 16ویں پوزیشن کیلئے میچ میں افغانستان نے یو ایس اے کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دے دی، افغان ٹیم نے یو ایس اے کا 149 رنز کا ہدف میچ کے آخری اوور میں حاصل کرلیا، رحمان اللہ زرمٹی کو میچ کا بہترین کھلاڑی
افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔افغانستان نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکہ کے بلے بازوں کو کم اسکور پر محدود رکھا ۔ یو ایس اے کے صرف دو کھلاڑیوں ، پرناو چیٹی پالائم (33) اور اتکرش سریواستو(30) نے اسکور بنایا ان کے علاوہ کسی اور بلے باز نے ٹیم کے لیے کوئی قابل ذکر شراکت قائم نہیں کی۔ جبکہ 49 ویں اوور میں یو ایس اے کی تمام ٹیم 148 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی ۔افغانستان کی جانب سے محمد غضنفر (30/3)، نصیر خان معروف خیل (2/19) اور فریدون داؤد زئی (2/30) نے وکٹیں حاصل کیں ۔
دوسری جانب افغانی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں آغاز میں خراب بلے بازی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے 50 رنز تک پہنچنے سے پہلے ہی چار وکٹیں گنوا دیں ۔ کپتان نصیر خان کے (39) رنز نے افغانستان کی اننگز کو استحکام بخشا لیکن وہ بھی آؤٹ ہوگئے جس سے افغانستان کے لیے کھیل کا توازن برقرار رکھنا مشکل ہوگیا ۔ تاہم رحیم اللہ زرمتی اور عرب گل مومند کی جانب سے پرعزم 37رنز کی شراکت نے افغانستان کو ہدف کا تعاقب کرنے میں مدد دی اور افغانستان نے بلآخر امریکہ کو تین وکٹوں سے شکست دے کر راؤنڈ سکس میں جگہ محفوظ کر لی ۔