Thursday, January 9, 2025
Homeکھیلفٹ بالایشین کپ قطر 2023، آسٹریلیا اور ازبکستان کا میچ 1-1 سے ڈرا

ایشین کپ قطر 2023، آسٹریلیا اور ازبکستان کا میچ 1-1 سے ڈرا

Published on

ایشین کپ قطر 2023، آسٹریلیا اور ازبکستان کا میچ 1-1 سے ڈرا

سرجیف دوسرے ہاف میں الجنوب اسٹیڈیم میں ایک متبادل کے طور پر کھیل میں شامل ہوا۔ بدقسمتی سے، وہ صرف 21 منٹ ہی کھیل سکے کیونکہ پنڈلی کی چوٹ کی وجہ سے انہیں جلد ہی کھیل چھوڑ کر باہر جانا پڑا ۔ یہ انجری تشویشناک ہے کیونکہ اس سے ازبکستان کی ٹیم کے آگے بڑھنے کے امکانات متاثر ہو سکتے ہیں، کیونکہ ٹیم کو پہلے ہی ایک اہم کھلاڑی ایلڈور شومورودوف کی غیر موجودگی کا سامنا ہے، جو کہ ایک اہم فارورڈ ہے۔

ازبک ٹیم کے کوچ کٹانیک سے جب یہ پوچھا گیا کہ وہ بی جی پاتھم یونائیٹڈ فارورڈ کی ممکنہ غیر موجودگی سے کیسے نمٹیں گےتو انہوں نے کہا کہ:” میں پلان ڈی بناؤں گا۔ یہ میرا کام ہے،”
“میں حل تلاش کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔ ہم ابھی تک نہیں جانتے کہ ہم راؤنڈ 16 میں کس کے ساتھ کھیلیں گے ،جب یہ واضح ہوجائے گا تو اس کے بعد میں سوچنا شروع کروں گا کہ کون، کیوں، کیسے کھیلے گا”
کیگلیاری کے اسٹرائیکر شومورودوف اس میچ میں نہیں کھیل سکے کیونکہ ان کی گزشتہ ماہ سرجری ہوئی تھی۔ جس وجہ سے ازبکستان کی ٹیم کا زیادہ تر انحصار سرگیف پر تھا۔ تاہم، کوچ، کٹانیک نے آسٹریلیا کے خلاف کھیل کے آغاز میں 30 سالہ سرجیو کو بینچ پر رکھنے کا فیصلہ کیا۔ایشین کپ قطر 2023، آسٹریلیا اور ازبکستان کا میچ 1-1 سے ڈرا

اس میچ سے قبل ، ازبکستان ،شام کے خلاف ڈرا اور اپنے پہلے دو گیمز میں ہندوستان کے خلاف جیت کے ساتھ پہلے ہی اگلے راؤنڈ میں جگہ حاصل کر چکا ہے ۔ آسٹریلیا کے خلاف اس میچ میں دونوں ٹیمیں گروپ ای میں سرفہرست رہنے کے لیے مدمقابل تھیں۔
کھیل کے دوران آسٹریلیا نے ہاف ٹائم سے ٹھیک پہلے مارٹن بوئل کی پنالٹی سے برتری حاصل کی۔ تاہم جب کھیل میں 12 منٹ باقی تھے ، ازبکستان کی جانب سے ، عزیزبیک ترگن بوئیف نے گول کرکے کھیل برابر کردیا۔ازبک ٹیم اہم اسٹرائیکر کی سرجری کی وجہ سے غیر حاضر ی اور میچ میں پیچھے رہے جانے کے باوجود میچ برابری پر ختم کرنے میں کامیاب رہی ، اور اچھا نتیجہ حاصل کیا۔ایشین کپ قطر 2023، آسٹریلیا اور ازبکستان کا میچ 1-1 سے ڈرا

ازبک ٹیم کے کوچ کٹانیک نے اس نتیجے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا :کہ آسٹریلیا کے خلاف کھیلتے وقت ہیڈر کے ساتھ گول کرنا مشکل ہوتا ہے کیونکہ ان کے پاس لمبے اور ہنر مند کھلاڑی ہوتے ہیں، خاص طور پر کارنر کِکس یا فری کِکس کے دوران۔ اور اونچائی کا فرق ان کی ٹیم پر دباؤ ڈالتا ہے کیونکہ وہ اندازہ نہیں لگا سکتے کہ ان حالات میں کیا ہو سکتا ہے۔ تاہم، اس چیلنج کے باوجود، ازبکستان میچ کے دوران کم فاصلے (پانچ یا چھ میٹر) سے ہیڈر گول کرنے میں کامیاب رہا۔
کٹانیک اپنی ٹیم کی صلاحیتوں پر ، پراعتماد ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ وہ اچھے ہیں اور ان کے پاس معیاری کھلاڑی ہیں جو گول کرنے کے مواقع پیدا کر سکتے ہیں۔ وہ آسٹریلیا جیسے حریفوں کے خلاف گول کرنے میں دشواری کا اعتراف کرتے ہیں لیکن اپنی ٹیم کی مہارت پر اعتماد کرتے ہیں۔

دوسری جانب آسٹریلیا ٹیم کے کوچ گراہم آرنلڈ بھی اس نتیجے پر خوش ہیں ۔انہوں نے اپنے خیلات کا اظہار کچھ یوں کیا “ہم ٹورنامنٹ کے آغاز میں گروپ میں سرفہرست رہنے کے لیے یہاں آئے تھے اور ہم نے پنا کام مکمل کر لیا اور یہی سب سے اہم چیز ہے۔ہم اب ایک کھیل کے منتظر ہیں اور دیکھتے ہیں کہ ہمارا اگلا حریف کون ہوگا ۔ایشین کپ قطر 2023، آسٹریلیا اور ازبکستان کا میچ 1-1 سے ڈرا

آسڑیلوی کوچ گروپ میں سرفہرست پوزیشن حاصل کرنے پر مطمئن ہیں اور اب ٹورنامنٹ میں اگلے چیلنجز پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں ۔آسٹریلوی کوچ کا خیال ہے کہ جیسے جیسے وہ ٹورنامنٹ میں آگے بڑھ رہے ہیں ان کی ٹیم ترقی کر رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ٹیم میں موجود صرف چار کھلاڑی ایشین کپ کا تجربہ رکھتے ہیں، جبکہ پوری ٹیم میں سے صرف 12 کھلاڑیوں کو قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ کا تجربہ ہے۔ مزید یہ کہ کوچ ٹیم کی ترقی، نئے اور تجربہ کار کھلاڑیوں کو جوڑنے اور اچھی ٹیم ورک بنانے کی اہمیت پر زور دے رہے ہیں ۔

اسپینش لالیگا، بارسلونا نے ریئل بیٹس کو 2 گولوں سے شکست دے دی

Latest articles

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 ڈرافٹ کیلئے مقامی کھلاڑیوں کی سلور کیٹیگری کی فہرست جاری کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات...

بی بی ایل: محمد حسنین نے سڈنی تھنڈر کو جوائن کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد حسنین آسٹریلیائی...

ڈیرن گف پی ایس ایل 10 کیلئے لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ مقرر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے جمعرات کو انگلش فاسٹ باؤلر...

چار سال بعد پہلی مرتبہ پی آئی اے کی پرواز کل فرانس کیلئے روانہ ہوگی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز چار سال...

More like this

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 ڈرافٹ کیلئے مقامی کھلاڑیوں کی سلور کیٹیگری کی فہرست جاری کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات...

بی بی ایل: محمد حسنین نے سڈنی تھنڈر کو جوائن کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد حسنین آسٹریلیائی...

ڈیرن گف پی ایس ایل 10 کیلئے لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ مقرر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے جمعرات کو انگلش فاسٹ باؤلر...