Wednesday, July 3, 2024
Top Newsآئندہ ہفتے اسموگ خطرناک حد تک پہنچنے کا امکان،نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی

آئندہ ہفتے اسموگ خطرناک حد تک پہنچنے کا امکان،نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی

پنجاب:آئندہ ہفتے اسموگ خطرناک حد تک پہنچنے کا امکان،نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے والے قومی ادارے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) نے صوبہ پنجاب کےلئے اسموگ ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔این ڈی ایم اے نے امکان ظاہر کیا ہے کہ آئندہ ہفتےوسطی،جنوبی پنجاب میں اسموگ خطرناک حد تک پہنچ سکتی ہے۔ ایڈوائزری کے مطابق گوجرانوالہ، ملتان،لاہور، بہاولپور،فیصل آباد میں اسموگ خطرناک حد تک جاسکتی ہے، سرگودھا،ڈی جی خان،ساہیوال ڈویژن بھی اسموگ کی لپیٹ میں آ سکتے ہیں۔یہ ایڈوائزری سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹیوٹر) پر جاری کی گئی ہے.

این ڈی ایم اے نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی ڈویژن میں بھی ائیرکوالٹی انڈیکس معتدل سے خراب ہو سکتا ہے۔ایڈوائزری میں عوام سے کہا گیا ہے کہ بیرونی سرگرمیوں کو محدود کریں،باہر جاتے وقت ماسک پہنیں، مقامی ہوا کے معیار کی سطح کے بارے میں آگاہ رہیں، نظام تنفس کو اسموگ کے اثرات سے بچانے کے لیے پانی کا استعمال زیادہ کریں۔

Punjab Smog
Punjab Smog

خیال رہے کہ اسموگ کے پیشِ نظر جمعے کو لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں چھٹی کا اعلان کر دیا گیا۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے 10 نومبر جمعے کو لاہور ڈویژن کے تمام اضلاع ، گوجرانوالہ، وزیر آباد اور حافظ آباد کے اضلاع میں اسموگ کے پیشِ نظر چھٹی کا اعلان کر دیا۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) نے عوام الناس کی آگاہی کے پیش نظر سموگ سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کےلئے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے ،جس میں کہا گیا ہے کہ محتاط رہیں۔محفوظ رہیں۔

دیگر خبریں

Trending

The Taliban rejected any discussion on Afghanistan's internal issues, including women's rights

طالبان نے خواتین کے حقوق سمیت افغانستان کے “اندرونی مسائل” پر...

0
طالبان نے خواتین کے حقوق سمیت افغانستان کے "اندرونی مسائل" پر کسی بھی قسم کی بات چیت کو مسترد کر دیا اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک)...