عالمی یوم مہاجرین : پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں تصویری نمائش کا اہتمام

0
90
World Refugee Day: Organized photo exhibition at Pakistan National Council of the Arts
World Refugee Day: Organized photo exhibition at Pakistan National Council of the Arts

عالمی یوم مہاجرین : پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں تصویری نمائش کا اہتمام

اسلام آباد(اردو انٹرنیشنل )پاکستان سمیت دنیا بھر میں آ ج عالمی یوم مہاجرین کو منانے کا مقصد دنیا بھر میں مہاجرین کی حفاظت، بنیادی حقوق، ان سے انسانی ہمدردی کا سلوک کرنے کے شعور کو اجاگر کرنا ہے.

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 4 دسمبر 2000 میں اپنی قرارداد نمبر 55/93کے ذریعہ ہر سال دنیا بھر میں مختلف وجوہات کی بنا پر تارکین وطن کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے ہر سال 18 دسمبر کو عالمی سطح پر یوم مہاجرین کے انعقاد کا فیصلہ کیا تھا، تاکہ مہاجرین کے تحفظ، ان کی بنیادی ضرورتوں اور ان سے انسانی سلوک کے شعور کی اہمیت کو سمجھا جا سکے.

تقسیم برصغیرکے وقت مسلمانان برصغیرکی بہت بڑے پیمانے پرہجرت کاواقعہ عمل میں میں آیا،تاریخی اعتبارسے یہ دنیا کی سب سے بڑی ہجرت تھی جس میں کم از کم دس ملین افراد گھر سے بے گھر ہونے پر مجبور ہوئے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مہاجرین کی مناسبت سے لیگل آئی ڈی پاکستان کی طرف سے پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں تصویری نمائش کا اہتمام کیاگیا.

لیگل آئی ڈی پاکستان کے مطابق انہوں نے پریمیم اسپانسرز امیگریشن ایڈوائزری سروسز اور بلیک اسٹون لیگل کے تعاون سے اسلام آباد میں مہاجرین کے عالمی دن کے موقع پر دو روزہ میگا ایونٹ کا کامیابی سے انعقاد کیا۔لیگل آئی ڈی پاکستان نے پاکستان میں نقل مکانی کے چیلنجز کو اجاگر کرنے کے لیے پہلا جرات مندانہ قدم اٹھایا ہے۔