Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsایران کے میزائل اور ڈرونز کن صلاحیتوں کے حامل ہیں؟

ایران کے میزائل اور ڈرونز کن صلاحیتوں کے حامل ہیں؟

Published on

spot_img

ایران کے میزائل اور ڈرونز کن صلاحیتوں کے حامل ہیں؟

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل پر حملوں کے دوران ایران نے چند ایسے ہتھیار استعمال کیے ہیں جو ایک طویل عرصے سے مغربی ممالک کو تشویش میں مبتلا رکھے رہے ہیں۔

دمشق میں یکم اپریل کو ایرانی سفارت خانے کی عمارت پر فضائی حملے میں پاسداران انقلاب کے سات اہلکاروں کی اموات کے بعد ایران نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب اسرائیل پر میزائل اور ڈرونز سے حملے کیے ہیں۔

ان حملوں کے دوران ایران نے چند ایسے ہتھیار استعمال کیے ہیں جو ایک طویل عرصے سے مغربی ممالک کو تشویش میں مبتلا رکھے رہے ہیں۔

ایران کے میزائل اور ان کی صلاحیت

خبررساں ادارے “روئٹز “کے مطابق بیلسٹک میزائل تہران کے پاس موجود ہتھیاروں کا ایک اہم حصہ ہیں۔

امریکی دفتر برائے نیشنل انٹیلی جنس کے مطابق ایران خطے میں سب سے زیادہ بیلسٹک میزائلوں سے لیس ملک ہے۔

ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے ’اسنا‘ نے رواں ہفتے ایک گرافک تصویر شائع کی تھی جس میں ایران کے نو میزائل دکھائے گئے تھے جن کے بارے میں کہا گیا تھا کہ وہ اسرائیل تک پہنچ سکتے ہیں۔

ان میں 17,000 کلومیٹر (10,500 میل) فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار کے ساتھ پرواز کرنے کی صلاحیت رکھنے والا ’سیجل‘، 2،000 کلومیٹر (1،240 میل) کی رینج والا ’خیبر‘ اور 1،400 کلومیٹر (870 میل) کی رینج رکھنے والا ’حج قاسم‘ شامل ہے۔

جس کا نام قدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی کے نام پر رکھا گیا ہے جو چار سال قبل امریکی حملے میں بغداد میں مارے گئے تھے۔

ایران کے ڈرونز اور ان کی طاقت

ایران جو کہ ڈرون تیار کرنے والا بڑا ملک ہے، نے اگست میں کہا تھا کہ اس نے مہاجر-10 کے نام سے ایک جدید ملکی ساختہ ڈرون تیار کیا ہے۔

جس کی آپریشنل رینج 2،000 کلومیٹر (1،240 میل) ہے اور یہ 300 کلوگرام (660 پاؤنڈ) تک کے پے لوڈ کے ساتھ 24 گھنٹے تک پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ایران کا کہنا ہے کہ اس کے بیلسٹک میزائل امریکہ، اسرائیل اور دیگر ممکنہ علاقائی اہداف کے خلاف ایک اہم مزاحمتی اور جوابی طاقت ہیں۔ تاہم جوہری ہتھیاروں کے حصول سے انکار کرتا ہے۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق گذشتہ برس جون میں ایران نے اپنا پہلا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل پیش کیا تھا۔

ہائپر سونک میزائل آواز کی رفتار سے کم از کم پانچ گنا زیادہ تیزی سے پیچیدہ راستے پر پرواز کر سکتے ہیں، جس کی وجہ سے انہیں روکنا مشکل ہو جاتا ہے۔

امریکہ اور یورپی مخالفت کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ وہ اپنے دفاعی میزائل پروگرام کو مزید بڑھائے گا۔

واشنگٹن میں قائم ایک غیر سرکاری تنظیم آرمز کنٹرول ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ایران کا میزائل پروگرام زیادہ تر شمالی کوریا اور روسی ڈیزائنز پر مبنی ہے اور اسے چین سے مدد ملی ہے۔

آرمز کنٹرول ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ایران کے مختصر اور درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں میں شہاب-ون شامل ہے، جس کی تخمینہ رینج 300 کلومیٹر (190 میل) ہے۔

شہاب- تھری، 800-1,000 کلومیٹر (500 سے 620 میل)، عماد-ون، 2،000 کلومیٹر (1،240 میل) تک کا میزائل تیار کیا جا رہا ہے اور سیجل، 1،500-2،500 کلومیٹر (930 سے 1،550 میل) کے ساتھ تیاری کے مراحل میں ہے۔

ایران کے پاس کروز میزائل بھی ہیں، جیسا کہ Kh-55 جو کہ 3,000 کلومیٹر (1,860 میل) تک کی رینج کے ساتھ جوہری صلاحیت کا حامل ہتھیار ہے۔

جدید ترین اینٹی شپ میزائل خالد فرز، تقریباً 300 کلومیٹر (186 میل) رینج کے ساتھ 1,000 کلوگرام (1.1 ٹن) وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...