الرئيسيةTop Newsحریم شاہ کو دھمکیاں اور بلیک میلنگ، اسکاٹ لینڈ یارڈ کی جانب...

حریم شاہ کو دھمکیاں اور بلیک میلنگ، اسکاٹ لینڈ یارڈ کی جانب سےتحفظ فراہم

Published on

spot_img

حریم شاہ کو دھمکیاں اور بلیک میلنگ، اسکاٹ لینڈ یارڈ کی جانب سےتحفظ فراہم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے تصدیق کی ہے کہ یہاں کچھ لوگوں کی طرف سے دھمکیاں موصول ہونے کے بعد اسکاٹ لینڈ یارڈ کے ذریعے ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔

لندن پولیس کے ترجمان نے تصدیق کی کہ حریم شاہ، جن کا اصل نام فضا ہے، انہوں نے پولیس کو کچھ لوگوں سے متعلق کی گئی شکایت میں الزام لگایا تھا کہ ان کا پیچھاکیا جارہا ہے اور انہیں بلیک میل کرتے ہوئے دھمکی دی جارہی ہے۔

حریم شاہ نےکچھ لوگوں کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہونے کے بعد پولیس سے رابطہ کیا تھا، جن سے اس کا مانچسٹر میں تعارف ہوا اور وہ ان کے ہمراہ رہی تھیں۔

واضح رہے کہ پچھلے ہفتے حریم شاہ کی کچھ ویڈیوز اور تصاویر گمنام اکاؤنٹس کے ذریعے سوشل میڈیا پر جاری کی گئی تھیں۔

اس حوالے سے حریم شاہ کا کہنا ہے کہ جاننے والے چند افراد واٹس ایپ پر بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،مجھے ہراساں کیا اورمیرے خلاف مہم چلائی، ملزمان میرے دوستوں کے گھروں میں داخل ہوگئے،مجھے پریشان کرنے والے سمجھے کہ یہ پاکستان ہے اور ان کی بدمعاشی یہاں بھی چلے گی،ان کا بنیادی مقصد مجھے ڈرانا اور ذہنی طور پر پریشان کرنا تھا۔

انہوں نے کہاکہ 6 ہزار پاؤنڈ چرانے کا الزام لگایا اور میری ویڈیوز اور فوٹیج چرا کر اس میں تبدیلیاں کرکے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی گئی،دھمکیاں دینے اور بلیک میل کرنے والوں کے حوالے سے تمام حقائق پولیس کو بتا دئیے ہیں جس پر پولیس نے میرے خلاف سرگرم افراد کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔

حریم شاہ کا کہنا ہے کہ دھمکیاں دہنے والے بعض افراد کا تعلق سیاسی جماعتوں سے بھی ہے، پولیس کی تحقیقات میں سب سامنے آجائے گا۔

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this