الرئيسيةTop Newsعالمی ادارہ صحت نے ان دیکھی بیماری ایکس کے لیے تیار رہنے...

عالمی ادارہ صحت نے ان دیکھی بیماری ایکس کے لیے تیار رہنے کا انتباہ جاری کردیا

Published on

spot_img

عالمی ادارہ صحت نے ان دیکھی بیماری ایکس کے لیے تیار رہنے کا انتباہ جاری کردیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے دنیا بھر کے ممالک کو ان دیکھی وبا سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کا انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والی وبا انسانی کے لیے نقصان کار ہوگی۔ عالمی ادارہ صحت نے ان دیکھی بیماری ایکس کے لیے تیار رہنے کا انتباہ جاری کردیا

سوئٹزر لینڈ میں ہونے والی کانفرنس کے دوران عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے ایک بار پھر ڈیزیز ایکس کا ذکر کرتے ہوئے اس سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

سربراہ ڈبلیو ایچ او کا کہنا تھا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ ڈیزیز ایکس کتنی خطرناک ہوگی لیکن اس سے انسانیت کو خطرہ ہوگا اور ہم حالیہ دور میں ایسی وباؤں کے نتائج دیکھ چکے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ڈیزیز ایکس نامی وبا سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کرنے کا انتباہ کیے جانے کے بعد زیادہ تر لوگ پریشان ہیں کہ ڈیزیز ایکس کیا ہے؟

ڈیزیز ایکس دراصل کوئی بیماری یا وبا نہیں ہے لیکن عالمی ادارہ صحت کا خیال ہے کہ اگلے کچھ عرصے میں دنیا کورونا جیسی ہی ایک اور وبا کا سامنا کرسکتی ہے اور اس نامعلوم بیماری کو ادارے نے ڈیزیز ایکس کا نام دے رکھا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے ڈیزیز ایکس کی اصطلاح چند سال قبل کورونا کے بعد شروع کی تھی اور دنیا کو خبردار کیا تھا کہ وہ ایک اور وبا کے لیے تیار رہے۔

عالمی ادارہ صحت نے حالیہ دور میں دنیا کو جن وباؤں سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کا انتباہ دیا تھا، ان میں کورونا، کانگو، نیپاہ وائرس، ایبولا اور ڈیزیز ایکس سمیت دیگر بیماریاں اور وبائیں شامل تھیں۔

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this