Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغانستان: طالبان حکومت نے ملک میں نجی ٹی وی کی نشریات روک دیں

The Taliban government stopped the broadcasting of TV channels in the country

The Taliban government stopped the broadcasting of TV channels in the country

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) کے مطابق لندن میں افغانستان انٹرنیشنل ٹی وی (اے آئی ٹی وی) کے ڈائریکٹر ہارون نجفی زادہ نے بتایا کہ افغان طالبان نے ملک میں ٹیلی ویژن چینل کی نشریات جام کر دی ہیں۔ ٹیلی ویژن کی نشریات روکنے کا کام پانچ ستمبر کو شروع ہوا، جسے اے آئی ٹی وی نے ’معلومات کی آزادانہ فراہمی کی کھلی خلاف ورزی اور صحافت کی آزادی پر براہ راست حملہ‘ قرار دیا۔افغانستان انٹرنیشنل، کا صدر دفتر لندن میں ہے اور سیٹلائٹ، کیبل اور سوشل میڈیا کے ذریعے قابل رسائی ہے۔

ہارون نجفی زادہ نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا: ’ہم نے افغانستان میں ٹی ٹی پی (تحریک طالبان پاکستان) کی سرگرمیوں، طالبان کے ساتھ ان کے روابط، ان کے رہنماؤں کی آزادانہ نقل و حرکت اور طالبان انتظامیہ کے اندر موجود افراد سے ملنے والی حمایت پر مسلسل رپورٹنگ کی۔ اے آئی ٹی وی نے سکیورٹی کی صورت حال کا گہرائی اور تنقیدی سے جائزہ لیا۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ایک اور بات جو ممکنہ طور پر طالبان کے اشتعال میں آنے کا سبب بنیں، وہ سرحدی جھڑپیں ہیں۔

’ہم نے دونوں طرف سے دوری اختیار کی اور سرحد پر جو کچھ بھی ہو رہا ہے اس کی پشتو اور فارسی میں رپورٹنگ کی۔ ہماری مسلسل کوریج سے ان کا بیانیہ کمزور پڑ گیا۔ ہم نے افغانستان اور خطے پر روزانہ ایک سو تک رپورٹس جمع کیں اور یہ بہت زیادہ معلومات ہیں جنہیں طالبان کنٹرول نہیں کر سکتے۔‘

ویب سائٹ دا نیشنل نیوز ڈاٹ کام کا دعویٰ ہے کہ طالبان نے گذشتہ ہفتے افغانستان انٹرنیشنل ٹی وی (اے آئی ٹی وی) کی نشریات روکیں، جس کے بعد عوام سینسر کے بغیر اطلاعات فراہم کرنے والے ’آخری ذریعے‘ سے بھی محروم ہو گئے۔

افغانستان انٹرنیشنل ٹی وی کا آغاز 15 اگست 2021 کو ایران انٹرنیشنل کے جڑواں سٹیشن کے طور پر کیا گیا تھا۔ بنیادی طور پر صرف دری/فارسی میں پروگرام نشر کرتا ہے لیکن چینل نے اگست 2023 میں پشتو زبان میں نشریات کا آغاز کیا۔

ٹیلی ویژن کی نشریات روکنے کا کام پانچ ستمبر کو شروع ہوا، جسے چینل نے ’معلومات کی آزادانہ فراہمی کی کھلی خلاف ورزی اور صحافت کی آزادی پر براہ راست حملہ‘ قرار دیا۔

دا نیشنل نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان انٹرنیشنل چینل کی نشریات روکنے میں ایرانی حکومت نے طالبان کی مدد کی ہے تاہم ایران نے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ۔

Tags: آزادی صحافت اردو انٹرنیشنل افغانستان افغانستان انٹرنیشنل ٹی وی تحریک طالبان پاکستان طالبان حکومت

Post navigation

Previous: لبنان حملہ : اسرائیلی موساد نے حزب اللہ کے پیجرز میں کئی ماہ پہلے ہی دھماکہ خیز مواد نصب کردیا تھا
Next: اٹلی کے ورلڈ کپ کے آئیکون سکلاچی 59 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

Attack on Iran's oil supply line, a strategic target for the US military or a new war swamp
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کی تیل سپلائی لائن پر وار، امریکی فوج کیلئے اسٹریٹجک ہدف یا نئی جنگی دلدل؟

US admits Pakistan can become an effective and impartial mediator in global disputes
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا کا اعتراف: پاکستان عالمی تنازعات میں مؤثر اور غیر جانبدار ثالث بن سکتا ہے

Attack on Iran postponed, Trump gives 10 days for talks
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران پر حملے مؤخر، ٹرمپ نے مذاکرات کیلئے 10 دن کی مہلت دے دی

یہ بھی پڑہیے

Asian Cup Qualifiers: Pakistan, Myanmar match to be held without fans-PFF
  • کھیل

ایشین کپ کوالیفائر: پاکستان، میانمار میچ بغیر شائقین کے ہوگا

Naseem Shah’s controversial tweet: Why “treat Maryam Nawaz like a queen”?-X
  • کھیل

نسیم شاہ کی متنازع ٹویٹ: مریم نواز کے ساتھ “ملکہ جیسا سلوک” کیوں؟

Calendar

March 2026
MTWTFSS
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031 
« Feb    

Top News

Attack on Iran's oil supply line, a strategic target for the US military or a new war swamp
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کی تیل سپلائی لائن پر وار، امریکی فوج کیلئے اسٹریٹجک ہدف یا نئی جنگی دلدل؟

US admits Pakistan can become an effective and impartial mediator in global disputes
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا کا اعتراف: پاکستان عالمی تنازعات میں مؤثر اور غیر جانبدار ثالث بن سکتا ہے

Attack on Iran postponed, Trump gives 10 days for talks
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران پر حملے مؤخر، ٹرمپ نے مذاکرات کیلئے 10 دن کی مہلت دے دی

Israel's new attacks on Iran, Trump claims Tehran is ready for a deal, Iran denies
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل کے ایران پر نئے حملے، ٹرمپ کا دعویٰ: تہران ڈیل کیلئے تیار، ایران کی تردید

Pakistan is active in reducing tensions in the Middle East, Prime Minister holds important meeting with Chinese Ambassador
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے میں پاکستان سرگرم، وزیراعظم کی چینی سفیر سے اہم ملاقات

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.