Saturday, October 5, 2024
Homeکھیلکرکٹپاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ...

پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ منسوخ

پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ منسوخ

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ بدھ کو اسلام آباد کلب میں مسلسل بارش اور گیلے آؤٹ فیلڈ کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔

پاکستان شاہینز نے 26 اگست کو پہلا میچ آٹھ وکٹوں سے جیت کر 50 اوورز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی تھی جبکہ تیسرا میچ 30 اگست کو اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔

دائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر محمد عباس آفریدی کی پانچ وکٹیں اور حسیب اللہ اور عثمان خان کی نصف سنچریاں پہلے ون ڈے میں پاکستان شاہینز کی جیت میں کلیدی حیثیت رکھتی تھیں۔

بائیں ہاتھ کے اوپننگ بلے باز حسیب اللہ سات چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 81 گیندوں پر 73 رنز بنا کر ناقابل شکست لوٹے دائیں ہاتھ کے بلے باز عثمان اپنی پہلی لسٹ-اے سنچری سے 13 رنز کم رہ گئے۔

ان کی اننگز میں 8 چوکے اور 5 زبردست چھکے شامل تھے، جو 60 گیندوں پر آئے۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments