Tuesday, July 23, 2024
کھیلفیفا کی جانب سے شائع ریفریز کی فہرست میں آٹھ پاکستانی ریفریز...

فیفا کی جانب سے شائع ریفریز کی فہرست میں آٹھ پاکستانی ریفریز شامل

فیفا کی جانب سے سال 2024 کے لیے ریفریز کی فہرست جاری کردی گئی جس میں پاکستان کے 8 ریفریز شامل ہیں۔ 8 میں سے 7 ریفریز اپنی بہترین کارکردگی کی بنا پر انہیں پوزیشن پر برقرار ہیں۔ جبکہ احسان احمد لائن اپ میں ایک نیا اضافہ ہیں۔ ارشاد الحق، جو 2012 سے ریفرینگ کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں، عدنان انجم اور مزمل حسین کے ساتھ بطور ریفری جاری رکھیں گے۔ اسسٹنٹ ریفریز میں طاہر حسین، محبوب علی، اعظم علی اور محمد علی کو برقرار رکھا گیا ہے۔ محمد علی کو 2014 سے اے ایف سی ایلیٹ پینل میں بھی شمولیت کا اعزاز حاصل ہے احسان احمد موجودہ سال میں اپنی پہلی گیم کو آفشیٹ کریں گے۔ اس سال یہ تمام ریفریز اور اسسٹنٹ ریفریز اپنی مہارت کے ساتھ پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

دیگر خبریں

Trending

Olympic silver medalist Marketa Vondrousova withdraws from 2024 Olympics

اولمپک سلور میڈلسٹ مارکیٹا ونڈروسووا پیرس اولمپکس 2024 سے دستبردار

0
اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق اولمپک سلور میڈلسٹ مارکیٹا ونڈروسووا ہاتھ کی انجری کے باعث پیرس اولمپکس 2024 سے دستبردار ہوگئی...