اسلام آباد (محمد عرفان جمیل) فیفا ورلڈکپ کوالیفائر، پاکستان اور تاجکستان کے درمیان کل میچ کھیلا جائے گا
اردو انٹرنیشنل (طاہر زمان) فیفا ورلڈکپ کوالیفائر کے گروپ جی کی ٹیمیں پاکستان اور تاجکستان کل اسلام آباد کے جناح گراؤنڈ میں مد مقابل ہوں گی۔
The big day is TOMORROW, and the thrill is electric! ⚽️
Don’t miss your chance to be part of the action! Only 1 day left to secure your tickets! 🎫
The clock is ticking, and we’re ready to ignite the stadium. Are you? 🔥#pakistanfootball #dilsayfootball #shaheens pic.twitter.com/P2Ws5kYWW7
— Pakistan Football Federation (@TheRealPFF) November 20, 2023
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہیڈ کوچ پاکستان مینز فٹ بال ٹیم سٹیفن کانسٹینٹائن کا کہنا تھا کہ ہر میچ مشکل ہے اور میچ جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔ان سے “اردو انٹرنیشنل “ کے نمائندہ “طاہر زمان “ نے سوال کیا کہ سعودی عرب کے خلاف کیا بارش نے آپ کے کھلاڑیوں کے کھیل کو متاثر کیا کیونکہ ہم دیکھتے ہیں کہ ہماری فٹ بال ٹیم بارش اور زیادہ دباو والے میچز بشمول بارش کے کھیلنے کا تجربہ نہیں رلھتی.
اس سوال کے جواب میں سٹیفن کا کہنا تھا کہ میں الاقصی میں کسی سے بات کر رہا تھا اور انہوں نے مجھ سے کہا کہ انہیں یاد نہیں ہے کہ آخری بار بارش کب ہوئی تھی۔سعودیوں نے جان بوجھ کر بارش نہیں کی بارش دونوں ٹیموں کےلئے ہورہی تھی اور ہم نےکھیل کے طویل عرصے تک اچھا کھیلا.
انہوں نے بتایا کہ
ہمیں پاکستان میں ایک پروفیشنل لیگ کی ضرورت ہے اورہمیں اس کی ضرورت ہمیشہ سے تھی. یہ کیسے ہوتا ہے، مجھے نہیں معلوم۔ لیکن کم از کم ہمیں جتنی بار ممکن ہو زیادہ بین الاقوامی کھیل کھیلنے کی ضرورت ہے کیونکہ ہم ان کھیلوں کو کھلاڑیوں کی تعلیم اور تربیت کے لیے استعمال کریں گے.
Presser done. Ready for the big day! 💪
21-11-2023
Pakistan vs Tajikistan
Jinnah stadium, Islamabad
2:00pm#pakistanfootball #dilsayfootball #shaheens #weare26 pic.twitter.com/ysaqZuhLhC— Pakistan Football Federation (@TheRealPFF) November 20, 2023
دوسری جانب تاجکستان فٹبال ٹیم کے کوچ پیٹر سائیگرڈ نے کہا ہے کہ پاکستان اور تاجکستان کے میچ میں جیت فٹبال کی ہوگی، پاکستان آمد پر گرم جوشی سے استقبال کیا گیا،دونوں ٹیموں کے درمیان جارحانہ میچ کی امید ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیفا ورلڈکپ کوالیفائر کا میچ پاکستان اور تاجکستان دونوں کےلیے اہم ہوگا، دونوں ٹیموں کی میچ جیتنے کی کوشش ہوگی۔تاجک ٹیم کے کوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان بہت مہمان نواز ملک ہے۔