Friday, October 4, 2024
Homeپاکستانکابینہ کمیٹی نے پاور سیکٹر سے متعلق اہم فیصلوں کی منظوری دیدی

کابینہ کمیٹی نے پاور سیکٹر سے متعلق اہم فیصلوں کی منظوری دیدی

کابینہ کمیٹی نے پاور سیکٹر سے متعلق اہم فیصلوں کی منظوری دیدی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) کابینہ کمیٹی نے انٹیلیجنس و قانون نافذ کرنے والے افسران پرمشتمل ڈسکو سپورٹ یونٹ قائم کرنے کی منظوری دیدی.

ناقص کارگردی کے حامل افسران اور اہلکاروں کو انٹیلیجنس رپورٹ پر برطرف کردیا جائے گا.

کابینہ کمیٹی نے آئل ریفائنریز کو مراعات اور اپ گریڈیشن مدت میں اضافے کی منظوری دیدی۔

پیٹرول پر 10 فیصد جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل پر ساڑھے 7 کی بجائے 10فیصد ڈیمڈ ڈیوٹی وصول کرنے کی منظوری دے دی.

ریفائنریز اپ گریڈیشن پر 5 ارب ڈالر خرچ کریں گی جبکہ وصولی عوام سے ہوگی.

انٹیلیجنس ایجنسیز کے افسران پر ڈسکو سپورٹ یونٹ رپورٹ جاری کرے گا.

پہلے مرحلے میں ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی میں ڈسکو سپورٹ یونٹ قائم کرنے کی منظوری.

انٹیلیجنس و قانون نافذ افسران اور ڈسکو ملازمین کو بجلی چوری روکنے اور وصولیوں پر انعام دینے کی منظوری چوری روکنے اور وصولیوں پر 5 تا 10 فیصد رقم بطور انعام ملے گی.

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments