
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (BCCI) نے افغانستان کے خلاف تین میچوں کی T20 سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
ویرات کوہلی اور روہت شرما نے T20 ورلڈ کپ 2022 کے اختتام کے بعد پہلی بار ہندوستان کے T20 سیٹ اپ میں واپسی کی ہے، جو کہ T20 ورلڈ کپ 2024 سے قبل ٹیم کے لیےاعتما د کا باعث ہے۔ روہت شرما T20 سیریز میں ٹیم کی قیادت کر یں گے ، جب کہ جیتیش شرما اور سنجو سیمسن نوں وکٹ کیپر ہوں گے۔
ٹیم میں کئی آل راؤنڈ آپشنز میں ہیں جن میں شیوم دوبے، واشنگٹن سندر، اور اکسر پٹیل شامل ہیں۔ بائیں ہاتھ کے اسپنر اکسر جنوبی افریقہ کے دورے سے باہر ہونے کے بعد ٹیم میں واپس آئے۔ اس موقع پر رویندر جدیجہ کو ترجیح دی گئی تھی، جو اس دورے پر فارمیٹ میں ٹیم کے نائب کپتان بھی تھے۔
روی بشنوئی اور کلدیپ یادیو لیگ اسپنر ہوں گے، جبکہ اویش خان، ارشدیپ سنگھ، اور مکیش کمار پیس کا شعبہ سنبھالیں گے۔ ٹیم کے دیگر بلے باز شبمن گل، رنکو سنگھ، یاشاسوی جیسوال، اور تلک ورما ہیں۔
افغانستان کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ہندوستان کے سکواڈ میں : روہت شرما (کپتان)، شبمن گل، یشسوی جیسوال، ویرات کوہلی، تلک ورما، رنکو سنگھ، جیتیش شرما (وکٹ کیپر)، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، شیوم دوبے، واشنگٹن سندر، اکسر پٹیل روی بشنوئی، کلدیپ یادیو، ارشدیپ سنگھ، اویش خان، مکیش کمار شامل ہیں ۔