الرئيسيةکھیلکرکٹٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024: عرفان پٹھان کا پاکستان کے اسکواڈ...

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024: عرفان پٹھان کا پاکستان کے اسکواڈ پر تجزیہ

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کےمطابق سابق بھارتی آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے پاکستان کے اسکواڈ کا تجزیہ کیا جو امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے آغاز سے قبل آئرلینڈ اور انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔

عرفان، جو 2007 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی ہندوستانی ٹیم کا حصہ تھا ان کا خیال ہے کہ پاکستان کے پاس ایک “ٹھوس” ٹیم ہے کیونکہ ان کے پاس معیاری تیز گیند باز اور مڈل آرڈر بلے باز ہیں۔

سابق آل راؤنڈر نے اعظم خان اور فخر زمان کی تعریف کی جو اپنے دھماکہ خیز بیٹنگ کے انداز کے لیے جانے جاتے ہیں اور پھر انہوں نے پاکستان کی باؤلنگ تینوں شاہین آفریدی، محمد عامر اور نسیم شاہ کی تعریف کی۔

عرفان نے ایک شو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ فخر زمان اور اعظم خان درمیان میں بہت خطرناک ثابت ہوں گے شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور محمد عامر اعلیٰ معیار کے پیسر ہیں عماد وسیم بھی پاور پلے میں اچھی بولنگ کرتے ہیں یہ ایک ٹھوس ٹیم ہے،”

پاکستان کی سلیکشن کمیٹی نے جمعرات (2 مئی) کو 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا جو آئرلینڈ اور انگلینڈ کے ٹی ٹوئنٹی دورہ میں شامل ہوگا۔

آئرلینڈ اور انگلینڈ کی سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ:

بابر اعظم، محمد رضوان، صائم ایوب، فخر زمان، عرفان خان نیازی، افتخار احمد، عثمان خان، اعظم خان، شاداب خان، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، محمد عامر، نسیم شاہ، حارث رؤف، عباس آفریدی، ابرار احمد، حسن علی، سلمان علی آغا

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this