Saturday, October 5, 2024
Homeکھیلکرکٹٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024: آئی سی سی نے بھارت کو سیمی...

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024: آئی سی سی نے بھارت کو سیمی فائنل کے لیے سازگار جگہ دے دی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت کو آنے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے دوسرا سیمی فائنل سلاٹ دیا ہے جو یکم جون سے ریاستہائے متحدہ اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا۔

بھارت گروپ اے میں روایتی حریف پاکستان، امریکہ، کینیڈا اور آئرلینڈ کے ساتھ ہے اور اگر روہت شرما کی قیادت والی یونٹ ایونٹ کے ناک آؤٹ مرحلے تک پہنچ جاتی ہے، تو وہ پروویڈنس، گیانا میں دوسرا سیمی فائنل کھیلے گی۔

ہندوستان کو دوسرا سیمی فائنل دینے کی وجہ میچ کے اوقات تھے پہلا سیمی فائنل جو تروبا، ٹرینیڈاڈ میں کھیلا جانا ہے مقامی وقت کے مطابق صبح 8:30 بجے شروع ہوگا، جو ہندوستان میں 27 جون کو صبح 6 بجے ہوگا، یہ وقت ہندوستانی ناظرین کے لیے موزوں نہیں ہے۔

دوسری جانب دوسرا سیمی فائنل مقامی طور پر صبح 10:30 بجے شروع ہوگا جو کہ ہندوستان میں رات 8 بجے ہوگ دوسرے سیمی فائنل کا وقت ہندوستانی شائقین کے لیے زیادہ سازگار ہے۔

ورلڈ کپ کا فائنل ایک دن کا کھیل ہوگا، جو 29 جون کو مقامی طور پر صبح 10:00 بجے شروع ہوگا جو ہندوستان میں شام 7:30 بجے ہوگا۔

اس بات کی بھی تصدیق کی گئی ہے کہ دوسرے سیمی فائنل کا کوئی ریزرو ڈے نہیں ہوگا تاہم کسی وجہ سے تاخیر ہونے پر میچ کے لیے 250 منٹ کا اضافی وقت دیا جائے گا تاہم پہلے سیمی فائنل اور فائنل میں ریزرو دن ہوں گے۔

یاد رہے کہ ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ میچ کا فیصلہ کن نتیجہ صرف اسی صورت میں حاصل کیا جا سکتا ہے جب دونوں ٹیمیں کم از کم دس اوورز تک بیٹنگ کریں اس کے بغیر پہلے سیمی فائنل اور فائنل کے لیے ریزرو ڈے ہوگا۔

ورلڈ کپ میں یکم جون سے ویسٹ انڈیز اور امریکہ (یو ایس) کے 9مختلف مقامات پر 55 میچ کھیلے جائیں گے۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments