الرئيسيةTop Newsاسٹیٹ بینک آف پاکستان کا ملک بھر میں نئے کرنسی نوٹ متعارف...

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا ملک بھر میں نئے کرنسی نوٹ متعارف کرانے کا اعلان

Published on

spot_img

کالا دھن : اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا ملک بھر میں نئے کرنسی نوٹ متعارف کرانے کا اعلان.

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر جمیل احمد نے مانیٹری پالیسی اجلاس کے بعد بتایا ہے کہ ملک بھر میں تمام مالیت کے نئے کرنسی نوٹ متعارف کرائے جائیں گے.

گورنر کے بقول ملک میں جعلی نوٹوں کی شکایات بڑھ گئی ہیں جس کے خاتمے کیلئے نئے نوٹ متعارف کئے جا رہے ہیں. اور اسٹیٹ بینک کا غیر اعلانیہ طور پر اس اسکیم کے ذریعے مارکیٹ میں سے کالا دھن ، منی لاندرنگ اور غیر اعلانیہ کیش اسٹاک کم کر کے ٹیکس چوری کنٹرول کرنے کی کوشش بھی شامل ہے.

ان کا کہنا تھا کہ نئے بینک نوٹ بین الاقوامی معیار کے مطابق ہوں گے، جس کا مقصد ملک کے اندر جعلی کرنسی کی گردش کو روکنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام نوٹوں کے ڈیزائن کا فریم ورک بھی شروع ہو چکا ہے جو امید ہے مارچ تک مکمل ہوجائیگا. تمام مالیت کے کرنسی نوٹوں کو ایک نئے ڈیزائن, رنگ, سیریل نمبر اور نئے فیچرز کے ساتھ متعارف کیا جائیگا.

انہوں نے مزید کہا کہ پوری دنیا کے کرنسی نوٹوں میں چینجز آگئی ہیں اور یہ چینجز اب پاکستانی نوٹوں میں بھی دیکھنے کو ملے گی.

کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن کیلئے باقاعدہ فروری میں ایک مقابلہ بھی منعقد کیا جائیگا.

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this