
FILE PHOTO: An anti-missile system operates after Iran launched drones and missiles towards Israel, as seen from Ashkelon, Israel April 14, 2024. REUTERS/Amir Cohen TPX IMAGES OF THE DAY/File Photo
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وسطی اسرائیل میں لبنان سے کیے گئے راکٹ حملے سے 11 افراد زخمی ہو گئے اور متعدد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔
اسرائیلی فوج کے مطابق لبنان سے 3 راکٹ اسرائیلی علاقے میں گرے، اس دوران اسرائیل میں خوف و ہراس پھیل گیا اور سائرن بجنے لگے۔
دوسری جانب لبنانی وزیرٹرِ انسپورٹ نے کہا ہے کہ لبنان شام سرحد اسرائیلی حملے کے بعد دوبارہ مکمل بند کر دی گئی ہے، گزشتہ ماہ بھی لبنان شام سرحد کو اسرائیلی حملے کے بعد بند کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ حملے کے کچھ روز بعد سرحدی گزر گاہ کو چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھولا گیا تھا۔
لبنانی وزارتِ صحت کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران اسرائیلی حملوں میں 52 افراد شہید اور 72 زخمی ہوئے ہیں۔