الرئيسيةکھیلشندور پولو فیسٹیول :سیاحوں کیلئے ہیلی سفاری سروس شروع کرنے کا فیصلہ

شندور پولو فیسٹیول :سیاحوں کیلئے ہیلی سفاری سروس شروع کرنے کا فیصلہ

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق شندور پولو فیسٹیول میں سیاحوں کے لئے ہیلی سفاری سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شندور پولو میلہ گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے ضلع چترال کا مشترکہ میلہ ہے جو اس سال 8سے 10 جولائی کو منعقد ہوگا ۔ یہ میلہ دنیا کے بلند ترین پولو گراونڈ شندور میں منایا جاتا ہے۔ اس میلے میں چترال اور گلگت بلتستان سے پولو کے مایہ ناز کھلاڑی شرکت کرتے ہیں۔اس کے علاوہ اس میلے میں پولو کے علاوہ لوک موسیقی، لوک رقص اور ثقافتی کھیلوں کے علاوہ کیمپنگ بھی بڑے نمایاں انداز میں کی جاتی ہے ۔

Shandur Polo Festival in Chitral
Shandur Polo Festival in Chitral

محکمہ سیاحت، ثقافت، آثار قدیمہ و عجائب گھر خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مشیر سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب کی ہدایت پر سیاحوں کے لئے تاریخ میں پہلی بار ہیلی کاپٹر سروس کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ڈی جی خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی برکت اللہ مروت نے پیٹرونیٹ ایوی ایشن کے ساتھ اس حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں ۔

KP Govt to start helicopter safari service for tourists at Shandur polo festival
KP Govt to start helicopter safari service for tourists at Shandur polo festival

شندور پولو فیسٹیول میں سیاحوں کے لئے مختلف ٹورازم اینڈ ہیلی سفاری سروس کے پیکیجز متعارف کرا دئیے گئے ہیں ، پیکیج 1 میں چترال ائیرپورٹ، وادی کیلاش اور لواری ٹنل اور پیکیج 2 میں چترال ائیرپورٹ اور تریچ میر چوٹی کی سیر کروائی جائے گی ۔

پیکیج 3 میں چترال ائیرپورٹ، تریچ میر اور قاقلشت میڈوز اور پیکیج 4 میں چترال ائیرپورٹ تا شندور پولو فیسٹیول کا ٹور شامل ہے.
سیاح بکنگ کیلئے درج ذیل نمبر اور ای میل پر رابطہ کر سکتے ہیں.

03335455566
ChiefPilot@PetronetAviation.com
ops@petronetaviation.com

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this