Monday, July 1, 2024
انڈیاقطر : جاسوسی کے الزام میں 8 ہندوستانی شہریوں کو...

قطر : جاسوسی کے الزام میں 8 ہندوستانی شہریوں کو موت کی سزا، بھارت کو ’گہرا صدمہ‘

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) قطر نے آٹھ ہندوستانی شہریوں کو موت کی سزا سنائی ہے، جمعرات کو ایک بیان میں، ہندوستان کی وزارت خارجہ نے کہا کہ اس فیصلے سے انہیں “گہرا صدمہ” پہنچا ہے اور وہ اس معاملے کو قطری حکام کے ساتھ اٹھائیں گے۔

ہندوستان کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ “ہم خاندان کے افراد اور قانونی ٹیم کے ساتھ رابطے میں ہیں، اور ہم تمام قانونی آپشنز کو تلاش کر رہے ہیں۔

غیرملکی خبر رساں ادارے “سی این این”کے مطابق انہوں نے قطر کی حکومت سے رابطہ کیا ہے لیکن انہیں کوئی سرکاری تبصرہ موصول نہیں ہوا۔

ہندوستانی شہری ہندوستانی بحریہ کے سابق فوجی تھے، گزشتہ سال 23 دسمبر کو وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے ایک خط کے مطابق، جسے ہندوستانی رکن پارلیمنٹ منیش تیواری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹیوٹر) پر پوسٹ کیا تھا۔

تیواری کا کہنا ہے کہ یہ خط بحریہ کے ریٹائرڈ افسران کی “غیر قانونی قید” پر پارلیمنٹ میں اٹھائے گئے خدشات کے جواب میں ان کا تحریری جواب تھا۔

انڈین ایکس سرویس مین موومنٹ کے چیئرمین میجر جنرل (ریٹائرڈ) ستبیر سنگھ نے کہا کہ ان افراد کے اہل خانہ “پریشان” تھے۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ قطری بحریہ کے اہلکاروں کو تربیت دینے گئے تھے اور اب ان پر جاسوسی کا الزام لگایا جا رہا ہے۔

سنگھ نے کہا کہ یہ تنظیم جو دفاعی عملے کی بہبود کے لیے کام کرتی ہے، ان شہریوں کی وکالت کر رہی ہے جب سے انہیں گزشتہ سال حراست میں لیا گیا تھا،ا نہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سمیت بھارتی حکومت کی اعلیٰ شخصیات کو خط لکھے تھے۔انہوں نے کہا کہ آٹھ میں سے سات کمانڈر اور ایک ملاح تھا۔

ہندوستان کی وزارت خارجہ کے مطابق وہ تمام عمر رسیدہ افراد ہیں اور ان کی صحت کے مختلف مسائل ہیں جن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ خاندان اس خبر سے پریشان ہیں.

ہندوستانی وزارت نے الزامات یا فیصلے کے بارے میں تفصیلات شیئر نہیں کیں اور نہ ہی شہریوں کے نام بتائے لیکن کہا کہ وہ قطر میں قائم کمپنی الدہرہ کے ملازم ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے “سی این این” کے مطابق قطر میں قائم کمپنی” الدہرہ” سے رابطہ کیا لیکن انہیں کوئی جواب نہیں ملا۔

واضح رہے کہ ان آٹھ ہندوستانیوں کو قطری حکام نے اگست 2022 کو جاسوسی کے الزام میں حراست میں لیا تھا.

اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق، لاکھوں ہندوستانی قطر کی 20 لاکھ سے زیادہ مضبوط غیر ملکی افرادی قوت کا ایک بڑا حصہ فراہم کرتے ہیں – جو کہ گیس سے مالا مال خلیجی ریاست میں مزدوروں کا 95 فیصد حصہ ہے۔

دیگر خبریں

Trending

The Taliban rejected any discussion on Afghanistan's internal issues, including women's rights

طالبان نے خواتین کے حقوق سمیت افغانستان کے “اندرونی مسائل” پر...

0
طالبان نے خواتین کے حقوق سمیت افغانستان کے "اندرونی مسائل" پر کسی بھی قسم کی بات چیت کو مسترد کر دیا اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک)...