اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق پولینڈ یورپی چیمپئن شپ کے اپنے پہلے میچ میں 16 جون بروز اتوار نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گا۔ تاہم ان کے سٹار کھلاڑی رابرٹ لیوینڈوسکی ترکی کے خلاف دوستانہ میچ میں زخمی ہونے کی وجہ سے نہیں کھیل سکیں گے۔
لیوینڈوسکی کو ترکی کے خلاف میچ میں سنگین انجری ہوئی اور یہ میچ پولینڈ نے 2-0 سے جیت لیا۔ انہیں چوٹ کی وجہ سے 32ویں منٹ میں کھیل چھوڑنا پڑا۔ ٹیم کے ڈاکٹر نے تصدیق کی کہ لیوینڈوسکی اتوار کو نہیں کھیل سکیں گے۔
پولینڈ کے اگلے میچ جمعہ 21 جون کو آسٹریا اور منگل 25 جون کو فرانس کے خلاف ہوں گے۔