Monday, January 13, 2025
HomeTop Newsپیپلز پارٹی کا سیاسی شخصیات سے رابطوں کا فیصلہ، کمیٹیاں تشکیل

پیپلز پارٹی کا سیاسی شخصیات سے رابطوں کا فیصلہ، کمیٹیاں تشکیل

Published on

پیپلز پارٹی کا سیاسی شخصیات سے رابطوں کا فیصلہ، کمیٹیاں تشکیل

عام انتخابات سے قبل پیپلز پارٹی نے سیاسی شخصیات سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے ۔سابق صدر آصف علی زرداری نے دوسری سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔

پنجاب اور کے پی میں نیر حسین بخاری ، قمر زمان کائرہ، فیصل کریم کنڈی محمد علی باچا، اور ساجد طوری سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کریں گے جبکہ سندھ میں سید غنی اور سید ناصر حسین شاہ دیگر پارٹیوں کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔ بلوچستان میں چنگیز خان جمالی، روضی کاکڑ اور صابر علی بلوچ دیگر جماعتوں سے مذاکرات کریں گے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن نے اپنی انتخابی مہم کا دائرہ کار بھی بڑھا لیا ہے اوراب وہ سندھ میں پیپلزپارٹی کے خلاف ایک سیاسی اتحاد تشکیل دینے کی کوششوں میں مصروف ہے، جس کے لیے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔

سندھ کے شہری علاقوں میں ایم کیوایم کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ سمیت دیگر معاملات پرطے پا رہے ہیں۔ مسلم لیگ(ن)، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور اتحادیوں نے خود کو سندھ میں پیپلز پارٹی کے متبادل کے طور پر پیش کردیا۔

Latest articles

افغانستان کا چیمپئنز ٹرافی کیلئے اسکواڈ کا اعلان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے اتوار...

جسپریت بمراہ کی چیمپئنز ٹرافی کے گروپ مرحلے کے میچوں میں شرکت مشکوک

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) ہندوستانی میڈیا نے اتوار کو رپورٹ کیا کہ ہندوستان...

بنگلہ دیش کا چیمپیئنز ٹرافی کیلئے اسکواڈ کا اعلان، شکیب ڈراپ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے...

پی سی بی کے چیئرمین نقوی کا قذافی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا اچانک دورہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین...

More like this