
اسلام آباد :شاہدرہ کے علاقے میں بچوں کی سکول بس کو حادثہ ،1 بچہ جانحق
شاہدرہ کے علاقے میں بچوں کی سکول بس کو حادثہ پیش آیا ہے ،جہاں پنجاب سے آئے طالبعلموں کی بس کھائی میں گر گئی .
سکول طالبعلموں کی بس کھائی میں گرنے سے 1 بچے کی موت واقع ہو گئی جبکہ 15 سے زائد طالبعلموں کے زخمی ہونے کی ابتدائی اطلاعات ہیں، زخمیوں کو پولی کلینک اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے
اسلام آباد پولیس، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو کا عملہ جائے حادثہ کی طرف روانہ ہوگئے.
تفصیلات کے مطابق امریکن الائنس سکول شیخو پورہ سےایک سکول ٹرپ آیا تھا ڈرئیور نے بس روڈ کی سائیڈ پر کھڑی کی اسی دوران گاڑی نے آہستہ آہستہ ریورس چلنا شروع ہو گئی اور روڈ سے نیچے جا گری۔بس کو حادثہ ڈرئیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔