الرئيسيةکھیلکرکٹپی سی بی کا نسیم شاہ کو دی ہنڈریڈ لیگ کے لیے...

پی سی بی کا نسیم شاہ کو دی ہنڈریڈ لیگ کے لیے این او سی نہ دینے کا فیصلہ

Published on

spot_img

پی سی بی کا نسیم شاہ کو دی ہنڈریڈ لیگ کے لیے این او سی نہ دینے کا فیصلہ

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہفتے کے روز فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو دی ہنڈریڈ کرکٹ لیگ میں شرکت کے لیے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ نہ دینےکا فیصلہ کیا.

اس سے نسیم تقریباً 45 ملین روپے سے محروم ہو جائیں گے کیونکہ انہیں برمنگھم فینکس ٹیم نے £125,000 میں سائن کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے اہم میچوں سے قبل پاکستانی کرکٹر کی جانب سے این او سی کے لیے جمع کرائی گئی درخواست کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی درخواست کو انجری سے بچانے کے لیے خارج کر دیا گیا ہے، کیونکہ وہ قومی ٹیم کے لیے کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں کھیلتے ہیں اور انھیں گزشتہ سال فٹنس کے کچھ چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

نسیم نے اکتوبر 2023 میں اپنے کندھے کی چوٹ کے علاج کے لیے کامیاب سرجری کروائی تھی جس کے بعد وہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 سے باہر ہو گئے تھے۔

اس کے بعد ڈاکٹروں نے نوجوان پیسر کو گراؤنڈ پر واپسی سے قبل چار سے چھ ہفتوں تک آرام کرنے اور بحالی کا مشورہ دیا تھا اس چوٹ نے اسے کم از کم تین سے چار ماہ کے لیے ایکشن سے باہر کردیا تھا۔

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this