پیرس اولمپکس 2024، کھلاڑیوں کے لیے اس مرتبہ کھانوں میں کیا مختلف ہو گا؟

0
146
2024 Paris Olympics: Athletes will feast on freshly baked bread and plenty of veggies
2024 Paris Olympics: Athletes will feast on freshly baked bread and plenty of veggies

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ڈیسک تفصیلات کے مطابق اس سال فرانس میں موسم گرما میں ہونے والے اولمپکس کھیلوں میں ایتھلیٹس زیادہ تر فرانسیسی کھانا ہی کھائیں گے جس کے لیے مقامی اجناس اور تازہ زرعی پیداوار سے تیار کھانوں پر توجہ دی جائے گی اور گذشتہ اولمپکس کے مقابلے میں گوشت سے تیار پکوان کم ہوں گے۔

اولمپک ویلج میں کھلاڑیوں کے کھانوں کی تیاری کے لیے اجناس کی سپلائی کرنے والوں میں سے آلوکی پیدوار کے لیے مشہور ایک فارم پیرس کے شمال میں 25 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ اس فارم کے مالک لیونل پلاسمین نے کہا کہ وہ پیرس میں کھیلوں کے مقابلے کے دوران دو ہفتوں میں 13 ٹن آلو فراہم کریں گے۔

پیرس 2024 ’فوڈ ویژن‘ کے تحت کھلاڑیوں کو فراہم کی جانے والی خوراک کا ایک چوتھائی حصہ کھیل کے میدانوں کے قریب ہی تیار کیا جانا چاہیے تاکہ خوراک کی فراہمی کے اس عمل کے دوران کاربن کے اخراج کو کم کیا جا سکے۔

اتھلیٹس کی خوراک کی تیاری میں فرانس کی زرعی پیداوار کو ترجیح دی جانی چاہیے ہے۔اس دوران اولمپک ویلج میں روزانہ ہزاروں افراد میں کھانا تقسیم کیا جائے گا۔

رواں سال جولائی میں منعقد ہونے والی اولمپکس گیمز، جنہیں عام طور پر پیرس اولمپکس 2024 کے نام سے جانا جاتا ہے، ایک بین الاقوامی ملٹی سپورٹس ایونٹ ہے جو 26 جولائی سے 11 اگست تک فرانس میں منعقد ہو گا، اس دوران فرانسیسی دارالحکومت پیرس مرکزی میزبان شہر رہے گا۔