Friday, January 10, 2025
HomeTop Newsفلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کر گئی

فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کر گئی

Published on

حماس کے زیر انتظام غزہ میں وزارت صحت کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 11 سے تجاوز کر گئی ہے۔

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) عرب میڈیا کے مطابق حماس کے زیر انتظام غزہ میں وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جنگ میں فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 11,000 سے تجاوز کر گئی ہے۔وزارت نے جمعہ کو کہا کہ 7 اکتوبر کو جب حماس نے اسرائیل پر اچانک حملہ شروع کیا تو اب تک 11,078 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اسرائیل میں بنیادی طور پر حماس کے ابتدائی حملے میں 1,400 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور زمینی کارروائی شروع ہونے کے بعد سے غزہ میں 41 اسرائیلی فوجی مارے جا چکے ہیں۔

غزہ شہر میں فضائی حملوں اور زمینی لڑائیوں کی ایک تیز مہم کے دوران دسیوں ہزار لوگ جنوب کی طرف چل پڑے ہیں، جہاں انہیں مسلسل بمباری اور سنگین حالات کا سامنا ہے۔

وزارت صحت کے بیان کے مطابق اسرائیل کی جانب سے 7 اکتوبر سے طبی مراکز پر اب تک 270 سے زائد حملے کیے جا چکے ہیں۔ان حملوں کے باعث 35 میں سے 21 اسپتال بند ہو چکے ہیں جبکہ 72 میں سے 51 طبی مراکز بھی کام نہیں کر رہے۔حملوں سے 57 ایمبولینسوں کو نقصان پہنچا ہے جن میں سے 45 مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔

وزارت صحت نے مزید بتایا کہ اسرائیلی ٹینکوں نے غزہ کے 4 اسپتالوں کو چاروں سمتوں سے گھیر لیا ہے۔النصر اسپتال، گورنمنٹ آئیز اسپتال، مینٹل ہیلت اسپتال اور al-Rantisi اسپتال اسرائیلی فوج کے گھیرے میں ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ ہزاروں مریض، طبی عملہ اور بے گھر افراد ان اسپتالوں کے اندر محصور ہیں اور انہیں خوراک یا پانی تک رسائی حاصل نہیں۔

Latest articles

پی سی بی نے ڈومیسٹک سیزن 2025 کے مکمل شیڈول کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات...

پی سی بی نے پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے ٹکٹ کی قیمت کا اعلان کردیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات...

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 ڈرافٹ کیلئے مقامی کھلاڑیوں کی سلور کیٹیگری کی فہرست جاری کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات...

بی بی ایل: محمد حسنین نے سڈنی تھنڈر کو جوائن کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد حسنین آسٹریلیائی...

More like this