الرئيسيةکھیلپاکستانی کیڈٹس کی سری لنکن نیول اکیڈمی میں سیلنگ کے مقابلوں میں...

پاکستانی کیڈٹس کی سری لنکن نیول اکیڈمی میں سیلنگ کے مقابلوں میں شاندار کامیابی

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسکتفصیلات کے مطابق پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے لیزر ریڈیل کیٹگری میں سلور اور انٹرپرائز کیٹگری میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سری لنکن نیول اکیڈمی میں منعقدہ سیلنگ کے مقابلے میں سری لنکا، پاکستان، چائنہ اور انڈین نیول اکیڈمیز کے کیڈٹس نے حصہ لیا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ مقابلے لیزر ریڈیل اور انٹرپرائز کیٹگریز میں منعقد کیے گئے۔ پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے لیزر ریڈیل کیٹگری میں سلور اور انٹرپرائز کیٹگری میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سری لنکن نیول چیف وائس ایڈمرل پرینتھا پریرا نے فاتح کیڈٹس کو میڈلز اور ٹرافی سے نوازا، پاکستان نیول اکیڈمی کی فاتح ٹیم آفیسر کیڈٹس سید ساخر علی شاہ، سعد بن خالد اور محمد عبداللہ اکرم پر مشتمل تھی۔

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کی فاتح کیڈٹس کو مبارکباد دی، بین الاقوامی مقابلے میں شاندار کارکردگی پاکستان نیول اکیڈمی کی پیشہ ورانہ تربیت کا ثبوت ہے۔

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this