
Pakistan won the Central Asian Volleyball Championship by defeating Turkmenistan
اسلام آباد کے لیاقت جمنازیم اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان مقابلہ ہوا۔
پاکستان نے پہلے دونوں سیٹ 21-25، 19-25 سے اپنے نام کیے، تیسرے سیٹ میں ترکمانستان نے 25-20 سے کمبیک کیا۔ پاکستان نے میچ کا چوتھا سیٹ 14-25 سے جیت کر ٹائٹل اپنےنام کرلیا۔
پاکستان 6 لگاتار میچز جیت کر چیمپئن شپ میں ناقابلِ شکست رہا۔ قومی ٹیم نے مجموعی طور پر 18 سیٹ جیتے اور 3 ہارے۔
تیسری پوزیشن کے میچ میں کرغزستان نے سری لنکا کو ایک کے مقابلے تین سیٹ سے شکست دےدی۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کیے۔