Saturday, October 5, 2024
HomeTop Newsپاک فوج کے دستوں نے اسلام آباد کا کنٹرول سنبھال لیا

پاک فوج کے دستوں نے اسلام آباد کا کنٹرول سنبھال لیا

پاک فوج کے دستوں نے اسلام آباد کا کنٹرول سنبھال لیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امن وامان برقرار رکھنے کے لیے پاک فوج کے چاق و چوبند دستوں نے اسلام آباد کا کنٹرول سنبھال لیا جبکہ جڑواں شہروں میں موبائل فون سروس آج بھی بند رکھنے کا امکان ہے۔

پاک فوج کے دستوں نے آرٹیکل 245 کے تحت اسلام آباد میں سیکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں.

اسلام آباد میں مختلف شاہراہوں پر پاک فوج کے دستوں کو گشت جاری ہے جبکہ جڑواں شہروں میں موبائل فون سروس آج بھی بند رکھنے اور رکاوٹیں نہ ہٹانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کی سیکیورٹی کے سلسلے میں 5 سے 17 اکتوبر تک فوج کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا تھا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم سمٹ کے لیے فوج کی تعیناتی آرٹیکل245 کےتحت کی گئی ہے اور 5 سے 17 اکتوبر تک دارالحکومت میں فوج تعینات رہے گی۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments