الرئيسيةکھیلایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ: انڈر-19 کیٹیگری کے...

ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ: انڈر-19 کیٹیگری کے تمام پاکستانی کھلاڑی پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق منگل کو اسلام آباد میں ہونے والی 31ویں ایشین جونیئر انفرادی اسکواش چیمپئن شپ میں انڈر-19 کیٹیگری کے تمام پاکستانی کھلاڑی پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

انڈر-19 کیٹیگری میں اناس علی شاہ نے میکاو کے ہین وائی کو 11-4، 11-1، 11-2 سے شکست دی ،ایم امداد نے جاپان کے کوسی توکی کو 11-7، 11-2، 11-5 سے ہرایا۔عثمان بٹ نے فلپائن کے جوناتھن ریس کو 15-13، 11-7، 11-4 سے شکست دی۔اذان خلیل نے ملائیشیا کے ویروون ہینگ کو 6-11، 11-9، 11-6، 11-3 سے ہرایا۔عبداللہ ندیم نے قطر کے عبداللہ خلیفہ کو 7-11، 11-7، 11-6، 8-11، 11-8 سے شکست دی جبکہ حمزہ خان نے پہلے راؤنڈ میں بائے حاصل کیا۔

انڈر-17 کیٹیگری میں ٹاپ سیڈ عبداللہ نواز نے قطر کے ایم ال-خالف کو 11-2، 11-2، 11-6 سے شکست دی۔اذان علی نے کوریا کے جنہو کم کو 11-5، 11-6، 11-6 سے ہرایا۔اسد علی نے سنگاپور کے لی یوان سن کو 12-10، 11-4، 11-5 سے شکست دی۔

انڈر-15 کیٹیگری میں ریحان عالمگیر نے میکاو کے چن کا نام کو 11-4، 11-5، 11-5 سے ہرایا۔عبداللہ زمان نے سری لنکا کے مانوتھ سندیرا کو 11-9، 11-4، 11-6 سے شکست دی۔ عبدالاحاد بٹ نے سری لنکا کے کے لنکا کو 11-5، 11-5، 11-3 سے ہرایا۔ریان بہادر نے قطر کے طلال ال-بدر کو 11-4، 11-3، 11-4 سے شکست دی اور نعمان خان اور احمد خلیل نے پہلے راؤنڈ میں بائے حاصل کیا۔

انڈر-13 کیٹیگری میں فیضان علی نے سری لنکا کے ہرشیتھا تھاروکا کو 11-4، 11-3، 11-1 سے شکست دی۔دانش سکندر نے ہانگ کانگ کے لیونگ نوک کو 11-5، 11-9، 11-5 سے ہرایا۔مامون خان نے میکاو کے فنگ سینگ کو 11-2، 11-4، 11-5 سے شکست دی۔فواد خان نے قطر کے حمد ال-خالف کو 11-4، 11-3، 11-2 سے ہرایا۔حذیفہ شاہد اور سہیل عدنان نے پہلے راؤنڈ میں بائے حاصل کیا۔

یہ چیمپئن شپ 25 سے شروع ہوئی اور 29 جون تک ہ جاری رہے گی جس میں 12 ایشیائی ممالک کے تقریباً 200 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...