ہمارے وکلاء جواب دیں، انہوں نے کہا تھا بار کونسلز اور ایسوسی

0
54
ہمارے وکلاء جواب دیں، انہوں نے کہا تھا بار کونسلز اور ایسوسی

ہمارے وکلاء جواب دیں، انہوں نے کہا تھا بار کونسلز اور ایسوسی ایشنز ہمارے ساتھ کھڑی ہوں گی،علیمہ خان کا شکوہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے وکلاء ہمیں جواب دیں، انہوں نے کہا تھا بار کونسلز اور ایسوسی ایشنز ہمارے کھڑی ہوں گی۔ پہلے تو لائرز ہمیں بتائیں کہ یہ ججز کو انہی سے اٹھ کر بنائے جاتے ہیں تو ان کو کیوں نہیں دیکھا جاتا۔

انہوں نے کیوں نہیں دیکھا کہ ہمیں انصاف دلا سکیں گے کہ نہیں۔علیمہ خان نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پورے سسٹم کو ایکسپوز کیا ہے وکلاء ہمیں جواب دیں یہ کس قسم کے ججز آئے ہیں۔ ہم نے سمجھا تھا بار کونسلز اور وکلاء تنظیمیں ان سب معاملات پر نظر رکھتے ہیں۔ کوئی کیوں نہیں بول رہا سب اپنی اپنی الیکشن کیمپین کررہے ہیں۔

یہاں واضح رہے کہ احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ کو سزائیں سنادیں پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ ریفرنس میں 14، 14 سال قید کی سزا سنادی گئی جب کہ سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کو 10 سال کے لیے کسی بھی عوامی عہدے کیلئے نا اہل بھی قرار دے دیا گیا، اس حوالے سے کیس کی سماعت جج محمد بشیر نے کی اور آج عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزائیں سنادیں، جس میں سابق وزیراعظم اور ان اہلیہ پر 1 ارب 57 کروڑ 30 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔

بتایا جارہا ہے کہ اس کیس میں بانی پی ٹی آئی کا 342 کا بیان آج ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ سماعت میں عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کا 25 سوالات پر مشتمل سوال نامے پر مبنی 342 کا بیان قلمبند کیا تھا، عمران کان کے وکلاء نے عدالت میں حق جرح بحال کرنے کی درخواست دائر کی تھی، عدالت نے اس پر دلائل سننے کے بعد جرح کا حق بحال کرنے کی استدعا مسترد کردی۔