الرئيسيةکھیلپاکستان کی مہوش علی نے نورڈک جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ کا...

پاکستان کی مہوش علی نے نورڈک جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستانی کھلاڑی مہوش علی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نورڈک جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا۔

سویڈن میں منعقد ہونے والے ایونٹ کے فائنل میں مہوش نے فرانس کی سیکنڈ سیڈ کیارا بولینگر کو فیصلہ کن مقابلے میں 0-3 سے شکست دی اور ٹائٹل جیت لیا۔ مہوش کی کامیابی کا اسکور 5-11، 7-11، اور 10-12 رہا۔

اس سے قبل نورڈک اوپن کے گروپ ڈی میچز میں مہوش نے پہلی کامیابی ناروے کی ویلڈ اوڈے کے خلاف حاصل کی پھر انہوں نے ڈنمارک کی کامیلا تھامسن کو بھی 0-3 سے شکست دی۔

کوارٹر فائنل میں مہوش نے اپنی بہن ماہ نورعلی کو سخت مقابلے کے بعد ہرایا جبکہ سیمی فائنل میں بیلجیئم کی ایلس الارڈ کو شکست دیکر فائنل میں پہنچیں۔

نورڈک اوپن میں ان کی بہنوں نے بھی شاندار کارکردگی دکھائی، سحرش چوتھی اور ماہ نور پانچویں پوزیشن پر آئیں۔

یاد رہے مہوش نے گزشتہ ماہ ڈینش جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں برانز میڈل بھی جیتا تھا۔

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this