Monday, November 11, 2024
Homeپاکستانوزیراعظم کی دعوت پر ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم 2 اکتوبر کو...

وزیراعظم کی دعوت پر ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم 2 اکتوبر کو پاکستان آئیں گے

Published on

spot_img

وزیراعظم کی دعوت پر ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم 2 اکتوبر کو پاکستان آئیں گے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم 2 سے 4 اکتوبر تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔

پیر کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ان کے ہمراہ وزراء، نائب وزراء اور سینئر حکام پرمشتمل اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔ وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔

بیان کے مطابق دونوں فریقین تجارت، رابطوں، توانائی، زراعت، حلال صنعت، سیاحت، ثقافتی تبادلوں اور عوامی رابطوں سمیت متنوع شعبوں میں پاکستان اور ملائیشیا کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے وسیع ایجنڈے پر تبادلہ خیال کریں گے، وہ علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی بات کریں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تاریخ، ثقافت اور عقیدے سے جڑے مضبوط دوطرفہ تعلقات ہیں۔ یہ دورہ پاکستان ملائیشیا تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا ایک اہم موقع فراہم کرے گا۔

Latest articles

چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے پاکستان نہ آنے پر، روہت شرما کا موقف بھی سامنے آ گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہندوستان کے ون ڈے اور ٹیسٹ کپتان روہت...

چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے پاکستان نہ آنے پر، پی سی بی نے سخت جواب دینے کا فیصلہ کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق یہ خبر سامنے آنے کے بعد کہ بھارتی...

وزیر اعظم شہباز شریف کی آسٹریلیا کے خلاف جیت پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے آسٹریلیا کے...

پاکستان نے 22 سال بعد آسٹریلیا میں پہلی سیریز جیت لی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان نے اتوار کو آپٹس اسٹیڈیم پرتھ میں...

More like this