Thursday, February 13, 2025
Homeانوار الحق کاکڑلاہور ہائیکورٹ نے نگران وزیر اعظم کو ہٹانے کی اپیل پر سماعت...

لاہور ہائیکورٹ نے نگران وزیر اعظم کو ہٹانے کی اپیل پر سماعت کرنے سے معذرت کرلی

Published on

لاہور ہائیکورٹ نے نگران وزیر اعظم کو ہٹانے کی اپیل پر سماعت کرنے سے معذرت کرلی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے انٹرا کورٹ اپیل پر جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے انٹرا کورٹ اپیل پر لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے سماعت سے معذرت کرلی۔

بینچ نے سماعت سے معذرت کرتے ہوئے فائل دوبارہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو ارسال کردی۔

اپیل میں موقف اپنایا گیا کہ 15 نومبر کو نگران وزیر اعظم کی 90 روز کی آئینی مدت مکمل ہو چکی ہے، جس کے بعد انوارالحق نگران وزیراعظم کا عہدے پر برقرار رہنا غیر قانونی ہے۔اپیل میں استدعا کی گئی کہ عدالت نگران وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کا حکم جاری کرے۔

واضح رہے کہ 15 دسمبر کو انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے شہری مقسط سلیم نے لاہور ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی۔

درخواست میں نگران وزیر اعظم کو بزریعہ پرنسپل سیکریٹری اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا تھا، درخؤاست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ 15 نومبر کو نگران وزیر اعظم کی 90 روز کی آئینی مدت مکمل ہو چکی ہے، 90 روز کے بعد نگران وزیراعظم کا عہدے پر برقرار رہنا غیر قانونی ہے۔

Latest articles

بابر اعظم کی مداحوں سے بڑی اپیل، مجھے ’کنگ‘ کہنا بند کردیں

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے...

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بدامنی پھیلانے کی بڑی بھارتی سازش بے نقاب

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فوج اورانٹیلی جنس ایجنسیوں کی آزاد جموں و کشمیر...

پریمیئر لیگ: جیمز تارکوسکی کا آخری لمحات میں شاندار گول، لیور پول کا فتح کا خواب چکنا چور

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پریمیئر لیگ کے ایک میچ...

افغانستان کے غضنفر چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ نے بدھ کو اعلان...

More like this