الرئيسيةکھیلفٹ بالکلیان ایمباپے پی ایس جی کو الوداع کہنے کے لیے...

کلیان ایمباپے پی ایس جی کو الوداع کہنے کے لیے تیار

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ڈیسک تفصیلات کے مطابق کلیان ایمباپے ممکنہ طور پر پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی ) چھوڑ کر ریال میڈرڈ میں شمولیت اختیار کرنے جارہے ہیں ۔ ان کی ٹیم نے چیمپئنز لیگ میں اچھی کارکردگی نہیں دکھائی۔ اس کے برعکس بورسیا ڈورٹمنڈ نے پی ایس جی کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور فائنل میں جگہ بنائی۔

یہ حیرت کی بات نہیں ہے کہ ایمباپے پی ایس جی کو الوداع کہہ رہے ہیں کیونکہ وہ اس قبل کئی دفعہ ریال میڈرڈ میں شمولیت کا اشارہ دے چکے ہیں ۔ اگرچہ ایمباپے نے انفرادی طور پر بہت اچھا کھیلا، لیکن پی ایس جی اس کی موجودگی میں چیمپئنز لیگ جیتنے میں ناکام رہی ۔

ایمباپےنے 2017 میں پی ایس جی میں شمولیت اختیار کی اور بہت سے گول اسکور کیے، جس سے ٹیم کو فرانس اور دیگر ممالک میں کئی ٹائٹل جیتنے میں مدد ملی۔ لیکن چونکہ پی ایس جی چیمپئنز لیگ نہیں جیت سکی، جس وجہ سے ایمباپے کو تنقید کا سامنا ہے ۔

ریئل میڈرڈ واقعی ایمباپے کو چاہتا ہے۔ وہ اگلے چند ہفتوں میں اسے سائن کر سکتے ہیں کیونکہ وہ بڑے کھلاڑیوں کو سائن کرنے کی شہرت رکھتےہیں۔

ایمباپے کی رخصتی پی ایس کے لیے مایوس کن ہوگی ، لیکن انہیں تبدیلیاں کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ وہ ایمباپے ، نیمار اور میسی جیسے عظیم کھلاڑی ہونے کے باوجود پی ایس جی آج تک چیمپئنز لیگ نہیں جیت پائی ۔ ایمباپے کے جانے کے بعد، پی ایس جی کو ایک نئی ٹیم بنانے اور چیمپئنز لیگ جیتنے پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہوگی۔

پیرس سینٹ جرمین کو شکست دینے کے بعد اب بوروسیا ڈورٹمنڈ ریال میڈرڈ کے خلاف چیمپئنز لیگ کا فائنل یکم جون کو ویمبلے اسٹیڈیم میں کھیلے گا ۔

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this