Monday, February 17, 2025
HomeTop Newsکراچی: ناظم آباد سے دو کم عمر بہن بھائی مبینہ طور پر...

کراچی: ناظم آباد سے دو کم عمر بہن بھائی مبینہ طور پر لاپتہ

Published on

کراچی: ناظم آباد سے دو کم عمر بہن بھائی مبینہ طور پر لاپتہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے علاقہ نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ سے دو کم عمر بہن بھائی مبینہ طور پر لاپتہ ہو گئے ہیں، لاپتا بچے ایان اور انابیہ رات 11 بجے کے بعد کسی وقت گھر سے نکلے لیکن پھر واپس نہیں آئے۔

بچوں کے اس طرح لاپتا ہوجانے پر ان کی والدہ شمائلہ ناز نے انہیں ہر جگہ ڈھونڈنے کی کوشش کی سوشل میڈیا پر بھی پوسٹ کیا مگر کچھ پتا نہیں چلا، انہوں نے دردمندانہ انداز میں شہریوں سے اس ضمن میں معلومات شیئر کرنے کی اپیل کی ہے۔

شمائلہ ناز نے بتایا کہ ان کے بچے کہیں نہیں جاتے تھے، اس رات برگر لینے نیچے اترے اور 25 منٹ تک واپس نہیں آئے تو ان کے بھائی دیکھنے گئے لیکن بچوں کا کچھ پتا نہیں ملا۔

’شوہر سے میری 9 سال پہلے علیحدگی ہوچکی ہے، علیحدگی کے بعد انہوں نے دوسری شادی کرلی تھی، میں دبئی شفٹ ہوگئی، میں نے بچوں کو تعلیم کے سلسلے میں اپنی والدہ کے پاس چھوڑاہوا تھا۔‘

پولیس کے مطابق بچوں کے مبینہ طور پر لاپتا ہونے کی اطلاع دی گئی ہے اور بچوں کے ماموں راشد نے بتایا کہ ایان اور انابیہ رات 11 بجےگھر سے نکلے تھے، ایان کی عمر 12 اور انابیہ 11 برس کی ہے۔

ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ بچوں کے والدین میں علیحدگی ہوچکی ہے، بچوں کی کسٹڈی کے لیے والدین میں تنازع چل رہا ہے تاہم واقعہ کا مقدمہ درج کیا جائے گا اور اس کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے۔

Latest Urdu news, Urdu videos, Urdu blogs and columns – اردو انٹرنیشنل

Latest articles

عراق کے پانچ بینکوں پر امریکی ڈالر میں لین دین پر پابندی عائد کردی گئی

عراق کے مرکزی بینک نے مزید پانچ مقامی بینکوں پر امریکی ڈالر میں لین...

پابندیاں ختم، امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو تباہ کن اسلحے کی کھیپ موصول

امریکہ نے اسرائیل کو بھاری ہتھیاروں کی ایک اور کھیپ فراہم کر دی ہے،...

ایران کے جوہری عزائم اور مشرق وسطیٰ میں اثر و رسوخ ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، نیتن یاہو

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے امریکی سیکریٹری خارجہ...

چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستانی ٹیم کا سخت ٹریننگ سیشن

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم نے 19 فروری سے شروع ہونے...

More like this