Thursday, January 23, 2025
HomeTop Newsآئی ایم ایف کے ساتھ متفقہ اصلاحاتی کوششوں کے لیے حکومت کے...

آئی ایم ایف کے ساتھ متفقہ اصلاحاتی کوششوں کے لیے حکومت کے مستقل عزم کا اعادہ

Published on

آئی ایم ایف کے ساتھ متفقہ اصلاحاتی کوششوں کے لیے حکومت کے مستقل عزم کا اعادہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے آئی ایم ایف کے مشن چیف ناتھن پورٹر اور پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کی ریذیڈنٹ نمائندہ مس ایستھر پیریز نے آج اسلا م آباد میں ملاقات کی اور انہیں اسٹینڈ بائے معاہدے (SBA) کے پہلے جائزہ کے تحت حکومتی ٹیم کے ساتھ تکنیکی سطح پر ہونے والے مذاکرات کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

جناب ناتھن پورٹر نے پروگرام کے سہ ماہی اہداف کو پورا کرنے میں حکومت پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کوششوں کے نتیجے میں تکنیکی سطح پر بات چیت کا مثبت نتیجہ نکلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ٹیموں نے SBA کے مختلف پہلوؤں پر وسیع تناظر میں بات چیت کی ہے۔ انہوں نے تکنیکی سطح کے مذاکرات میں وزیر خزانہ اور ان کی ٹیم اور گورنر اسٹیٹ بینک کے ساتھ ان کی ٹیم کے کردار کو سراہا۔

PM IMF Meeting
PM IMF Meeting

وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ جاری کام پر آئی ایم ایف کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور وزیر خزانہ و محصولات کی قیادت اور پروگرام کو آگے بڑھانے میں ان کی ٹیم کے تعاون کی تعریف کی۔ انہوں نے گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے کردار کو بھی سراہا۔ وزیر اعظم نے آئی ایم ایف کے ساتھ متفقہ اصلاحاتی کوششوں کے لیے حکومت کے مستقل عزم کا اعادہ کیا جس کا مقصد طویل مدت میں پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنا ہے۔

ملاقات میں میں نگران وفاقی وزیر خزانہ و محصولات، گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان، چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور اعلیٰ سرکاری حکام نے بھی شرکت کی۔

Latest articles

قذافی اسٹیڈیم کی نئی جھلک سامنے آ گئی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں ایک شاندار تبدیلی آئی ہے...

کراچی اسٹیڈیم میں انکلوژر شاہد آفریدی اور یونس خان کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش...

خوشدل شاہ کو پاکستان کے چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں شامل کرنے کا امکان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے آل راؤنڈر خوشدل شاہ آئندہ ماہ...

وفاقی حکومت نے قبائلی اضلاع کے ترقیاتی فنڈز کے استعمال کا اختیار کے پی حکومت سے واپس لے لیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع میں ترقیاتی فنڈز کے استعمال...

More like this