الرئيسيةکھیلانڈیا ہاکی ٹیم نے مسلسل دوسرا اولمپک میڈل جیت...

انڈیا ہاکی ٹیم نے مسلسل دوسرا اولمپک میڈل جیت لیا

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق بھارتی ہاکی ٹیم نے اولمپکس میں 52 سال بعد مسلسل دو مرتبہ اولمپکس میڈل جیت لیا۔

بھارتی ٹیم نے ٹوکیو اولمپکس 2021 کے بعد پیرس اولمپکس 2024 میں بھی کانسی کا تمغہ جیت لیا۔پیرس اولمپکس میں بھارت نے اسپین کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی جبکہ ٹوکیو اولمپکس میں اس نے جرمنی کو 4-5 سے ہرایا تھا۔

واضح رہے کہ یہ بھارت کا فیلڈ ہاکی میں 52 سال بعد پہلی مرتبہ مسلسل دوسرا اولمپکس میڈل ہے۔بھارت نے 1968 کے میکسیکو اولمپکس میں مغربی جرمنی کو ہرا کر برانز میڈل جیتا تھا جبکہ 1972 کے میونخ اولمپکس میں نیدرلینڈز کو ہرا کر برانز میڈل اپنے نام کیا تھا۔

واضح رہے کہ 1968 اولمپکس میں پاکستان نے گولڈ جبکہ 1972 میں سلور میڈل اپنے نام کیا تھا۔

تاہم یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ 1972 کے میونخ اولمپکس میں پاکستان نے بھارت کو سیمی فائنل میں شکست دے کر گولڈ میڈل سے دور کردیا تھا۔

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this